اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان کی نیو ڈویلپمنٹ بینک میں شمولیت کی منظوری دے دی۔ پاکستان 582 ملین ڈالر کے 5,882 شیئرز خریدے گا، 116 ملین ڈالر فوری ادا کرے گا۔ اجلاس میں وزارت کامرس کی طرف سے پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے کچھ لازمی آئٹمز جن کا نوٹیفکیشن  جاری کیا گیا تھا کو امپورٹ پالیسی آرڈر میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں برکس کے ممبر ممالک کی طرف سے نیو ڈیویلپمنٹ بینک کی ممبرشپ لینے کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ این ڈی بی کے 5882 شیئرز کو خریدا جائے گا۔ ان کی قیمت 582 ملین ڈالر ہے اور اس میں سے 116 ملین ڈالر پیڈ اپ کیپیٹل کے طور پر دیے جائیں گے۔ اجلاس میں غیر فعال پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمینٹ کی مجموعی  133 سکیموں کے لیے 19 ارب 15 کروڑ روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے لیے اپنی ترقیاتی سکیموں کے لیے پانچ ارب 36 کروڑ روپے، فاٹا ٹی ڈیپ پروجیکٹ کے لیے نادرا کو ایک ارب 91 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ نیشنل ہیلتھ اینڈ سروسز کوارڈینیشن کے لیے وزارت قومی صحت کو 50 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ڈسکوز کے شیئرز صدر پاکستان کے نام منتقل کرنے کی منظوری دی گئی۔ کمیٹی نے ہدایت دی کہ ٹرانسفر سے مالی اثرات نہ ہونے کی تصدیق ضروری ہے۔اجلاس میں پی ایس او اور سوکار کی مشترکہ ٹریڈنگ کمپنی کے قیام کی منظوری دی گئی۔ کمپنی کے قیام کے لیے سرمایہ کاری اور آپریشنل امور کی جانچ پڑتال کی ہدایت دی گئی۔صدر سیکریٹریٹ کے لیے 8.

4 کروڑ روپے، سرکاری گاڑیوں کی تبدیلی کے لیے فنڈز منظور کرلیا گیا۔پاکستان بزنس پورٹل کے قیام کے لیے فنڈز مختص کردیا گیا جس سے ڈیجیٹل اکانومی میں پیش رفت آئے گی۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کی منظوری دی گئی کرنے کی منظوری کروڑ روپے ملین ڈالر اجلاس میں کیا گیا کے لیے

پڑھیں:

ناظم آباد ٹاؤن میں پیٹرول،ڈیزل،ودیگراشیاکی سپلائی معائدوں میں توسیع

ناظم آبادٹاؤن کے چیئرمین سید محمد مظفر کونسل کی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر کی زیر صدارت کونسل کے عام اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں وائس چیئرمین نعمان صدیقی، میونسپل کمشنر اطہر سعید خان، ڈائریکٹر ٹیکسز آصف بیگ، ڈائریکٹر پارکس محمد آصف، ڈائریکٹر انفارمیشن فہیم مصطفی، یو سی چیئرمینز و وائس چیئرمینز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ چیئرمین سید محمد مظفر نے کہا کہ موجودہ بلدیاتی قیادت محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ترقیاتی اقدامات جاری ہیں۔ اجلاس میں مختلف قراردادوں پر غور کیا گیا اور درج ذیل منظوری دی گئی جس کے مطابق مالی سال 2024-2025 کے پہلے نظرثانی تخمینہ میں رد و بدل‘ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اور PSO کے درمیان پیٹرول، ڈیزل، اور چکنائی کی سپلائی معاہدے کی توسیع‘ عثمان فاروق ایڈووکیٹ کو 12 ماہ کے لیے عارضی قانونی مشیر مقرر کرنے کی منظوری‘ ٹیکس کنسلٹنٹ (انکم ٹیکس) کی تقرری میں توسیع‘ اسٹرم فائبر انٹرنیٹ کی تنصیب کی منظوری‘تجارتی لائسنس فیس اور ٹیکس میں ترمیم کی منظوری‘ تمام قراردادوں کو اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختوںخواہ حکومت 6 ماہ میں 169 ارب روپے سر پلس بجٹ دینے میں کامیاب
  • بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کے شیئرز صدر مملکت کے نام منتقل کرنے کی منظوری
  • رمضان المبارک میں چینی 130 روپے میں فروخت کرنے کا فیصلہ
  • سندھ کابینہ کا اجلاس: سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی حد میں توسیع کی منظوری
  • سندھ: سرکاری ملازمت کیلئے عمر میں 5 سال رعایت کی منظوری
  • سی ای سی اجلاس؛ ڈسکوزکے حصص صدرِمملکت کےنام منتقل کرنےکی مشروط منظوری
  • اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان کی نیو ڈویلپمنٹ بینک میں شمولیت کی منظوری دے
  • اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان کی نیو ڈویلپمنٹ بینک میں شمولیت کی منظوری دے
  • ناظم آباد ٹاؤن میں پیٹرول،ڈیزل،ودیگراشیاکی سپلائی معائدوں میں توسیع