صدر ‘وزیراعظم نے ترک صدر سے تحفہ میں ملی گاڑیاں توشہ خانہ جمع کرا دیں
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی ) وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے تحفے میں ملنے والی اپنی اپنی گاڑی توشہ خانہ میں جمع کرا دیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ترک صدر رجب طیب اردگان نے الیکٹرک گاڑی تحفے میں دی تھی، وزیراعظم نے گزشتہ روز ہی گاڑی توشہ خانہ میں جمع کرائی تھی۔ کابینہ سیکرٹریٹ نے گاڑی توشہ خانہ میں جمع ہونے کی تصدیق کر دی۔ خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے بھی ترک صدر کی جانب سے ملنے والی گاڑی توشہ خانہ میں جمع کرا دی۔ ترک صدر کی جانب سے آصفہ بھٹو کو بھی ترکیہ کی بنی الیکٹرک گاڑی کا تحفہ دیا گیا تھا۔ خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے ترک صدر رجب طیب اردگان کی گاڑی ڈرائیو کرنے کو ناقابلِ فراموش لمحہ قرار دے دیا۔ پاکستانی خاتونِ اول نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ صدر طیب اردگان کے دورہ پاکستان کے موقع پر ان کی گاڑی چلانا ایک یادگار لمحہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ڈرائیونگ سیٹ پر 2 صدور کے ساتھ یہ لمحہ کبھی نہیں بھول سکتی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: گاڑی توشہ خانہ میں جمع
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی 27 فروری ملتوی کردی گئی۔
سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے تصدیق کی کہ عدالتی عملہ نے صبح باضابطہ طور پر کیس کی سماعت ملتوی ہونے سے متعلق آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ کیس میں مجموعی طور پر 8 گواہوں کے بیانات قلمبند جبکہ 7 گواہوں پر جرح مکمل ہو چکی ہے ، گزشتہ سماعت پرآٹھویں گواہ پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے جرح کی گئی تھی۔
خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے جیل ٹرائل کی بجائے اوپن ٹرائل کی درخواست بھی عدالت میں دائر ہے ، درخواست میں اوپن ٹرائل کی درخواست پر فیصلہ ہونے تک توشہ خانہ کیس کی سماعت کو روکنے کی استدعا کی گئی تھی۔
اوپن ٹرائل کی درخواست پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں، درخواست میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ، ایف آئی اے اور محکمہ داخلہ پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔