قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
جو لوگ اللہ اور اس کے رسولؐ کو اذیت دیتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں اللہ نے لعنت فرمائی ہے اور اْن کے لیے رسوا کن عذاب مہیا کر دیا ہے۔ اور جو لوگ مومن مردوں اور عورتوں کو بے قصور اذیت دیتے ہیں اْنہوں نے ایک بڑے بہتان اور صریح گناہ کا وبال اپنے سر لے لیا ہے۔ اے نبیؐ، اپنی بیویوں اور بیٹیوں اور اہل ایمان کی عورتوں سے کہہ دو کہ اپنے اوپر اپنی چادروں کے پلو لٹکا لیا کریں یہ زیادہ مناسب طریقہ ہے تاکہ وہ پہچان لی جائیں اور نہ ستائی جائیں اللہ تعالیٰ غفور و رحیم ہے۔ (سورۃ الاحزاب:57تا59)
جن دو شخصوں کو دیکھ کر اللہ خوش ہوتے ہیں ان میں ایک وہ ہے جو سخت سردی کی رات میں اپنے بسترکو چھوڑ کر وضو کرکے نماز کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرشتوں سے پوچھتے ہیں: میرے اس بندے کو یہ تکلیف برداشت کرنے پر کس نے ابھارا؟ فرشتے کہتے ہیں آپ کی رحمت کی امید اور عذاب کے خوف نے۔ اللہ فرماتے ہیں جس چیز کا امیدوار ہے وہ اسے دی گئی، جس سے خائف ہے اس سے امن دیا۔ (الطبرانی)
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
روس یوکرین جنگ بندی مذاکرات: ولادیمیر زیلنسکی بدھ کو سعودی عرب جائیں گے
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی بدھ کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: روسی حکام سے مذاکرات کے لیے امریکی وزیر خارجہ سعودی عرب پہنچ گئے
عرب میڈیا کے مطابق یوکرینی ایوان صدارت نے کہا ہے کہ صدر ولادیمیر زیلنسکی فی الوقت متحدہ عرب امارات میں ہیں اور وہ بدھ کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
یاد رہے کہ صدر ولادیمیر زیلینسکی نے اتوار کو وہ سعودی عرب اور ترکی کا بھی دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
صدر زیلنسکی اپنی اہلیہ کے ساتھ طے شدہ سرکاری دورے کے تحت سعودی عرب جائیں گے۔ صدر زیلنسکی نے گزشتہ ہفتے اس سفر کا اعلان کیا تھا لیکن کوئی تاریخ مقرر نہیں کی تھی۔
مزید پڑھیے: یوکرین جنگ بندی پر امریکی اور روسی حکام سعودی عرب میں ملاقات کریں گے
واضح رہے کہ یوکرین اور روس کی تقریباً 3 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے روسی حکام کے ساتھ سعودی میزبانی میں ہونے والی بات چیت کے لیے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو پیر کو سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
روس یوکرین جنگ روس یوکرین جنگ بندی سعودی عرب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی