جامشورو(نمائندہ جسارت) سہون میں سندھ دھرتی کے عظیم صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کی سالانہ 773 ویں عرْس مبارک کے سلسلے میں سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر معین الدین صدیقی نے انسٹی ٹیوٹ میں 22 فروری تک میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ ڈاکٹر معین الدین صدیقی نے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سہون ڈاکٹر معین الدین صدیقی نے کہا ہے کہ انسٹیٹیوٹ میں میلے کے موقع پر میڈیکل ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے، اِس کے علاوہ50 بیڈز پر مشتمل ایمرجنسی وارڈ بنایا گیا ہے، جہاں 24 گھنٹے میڈیکل عملہ موجود رہے گا۔ اْنہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ اور شہر کے مختلف مقامات پر 40 ایمبولینسز ہر وقت موجود رہیں گی، درگاہ حضرت لال شہبازقلندر کے قریب مفت فیلڈ اسپتال قائم کیا جائے گا،جہاں ہر طبیِ سہولت میسر ہو گی، جبکہ ڈائریا ٹریٹمنٹ کے لیے 20 بیڈز پر مشتمل الگ سینٹر بنایا گیا ہے، میلے کے موقع پر پولیو مہم بھی چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سید عبداللہ شاہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے تمام عملے، ڈاکٹرز، پیرا میڈ یکل اِسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور انہیں 24 گھنٹے اَلرٹ رکھا گیا ہے، میلے کے دوران آپریشن تھیٹر بھی کھلا رہے گا۔اْنہوں نے کہاجبکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بلڈ ذخیرہ بھی موجود ہے، اِس کے علاوہ موبائل کلینکس بھی اَلرٹ رہیں گے، کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حکومت کا 19 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

نوٹیفکیشن کے مطابق 19 فروری کو تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے 19 فروری کو حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس پر تعطیل کا اعلان کر دیا۔ محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 19   فروری بروز بدھ حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 19 فروری کو تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس مبارک پرصوبائی حکومت کا آج عام تعطیل کا اعلان
  • لعل شہباز قلندر کے مزار کے قریبی علاقوں سے 10 زائرین کی لاشیں برآمد
  • لعل شہباز قلندر کے مزار کے قریبی علاقوں سے 10 لاشیں برآمد
  • لیاقت میڈیکل یونیورسٹی میں نئے طلبہ کے اعزازمیں تقریب
  • 19 فروری کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
  • حضرت لعل شہباز قلندر کے 773ویں عرس کی تقریبات کا آغاز
  • حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر 19 فروری کو عام تعطیل کا اعلان
  • حضرت لعل شہباز قلندر کا 3 روزہ عرس آج سے شروع
  • ڈی سی جامشورو کا زائرین کیلیے لگائے گئے میڈیکل کیمپوں کادورہ
  • حکومت کا 19 فروری کو عام تعطیل کا اعلان