حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیدرآباد ڈاکٹر لالا جعفر خان نے کہا ہے کہ خصوصاََ عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے والے شہری اور ملک سے باہر جانے والے افراد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں پولیو ویکسینیشن کارڈ سسٹم آن لائن شروع ہو چکا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس سے باقاعدہ 200 سے 250 افراد کو روزانا کی بنیاد پر آن لائن کیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیدرآباد ڈاکٹر لالا جعفر خان نے یوسفزئی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیف پیٹرن اصغر علی خان یوسف زئی کو عمرے کی ادائیگی سے قبل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس حیدرآباد میں پولیو ویکسین کارڈ آن لائن اور پولیو ڈراپ پلانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی شہری کو عمرے کی ادائیگی یا ملک سے باہر جانا ہے تو پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی اپنے ساتھ لے کر جائیں کیونکہ سعودی گورنمنٹ نے اسے لازمی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بلا تعطل پولیو ویکسینیشن سروس پورے حیدرآباد شہر کو فراہم کی جارہی ہے لیکن اس کے شہری کو خود آفس آ کر سامنے آن لائن کرانا پڑے گی۔ عمرے کی ادائیگی اور باہر ملک جانے والے شہری ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں ضرور تشریف لائیں اور پولیو ویکسینیشن کارڈ آن لائن کروائیں ۔انہوں نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے 5 سال کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں تاکہ آپ کا بچہ عمر بھر کی معذوری سے بچ سکے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پولیو ویکسینیشن عمرے کی ادائیگی

پڑھیں:

حیدرآباد ،مئیر نے درخت لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مئیرحیدرآباد کاشف علی شور نے بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کی جانب سے 13ایکڑ اراضی پر جامشورو روڈ تاج پمپ کے بالمقابل زیر تعمیر اربن فاریسٹ پبلک پارک میں درخت لگا کر شجرکاری کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر میئر حیدرآباد کے ہمراہ میونسپل کمشنر ظہور احمد لکھن، قاسم آباد کے ٹاؤن چیئرمین عبدالغفور درس،وائس چیئرمین عبدالستار سومرو، سیاسی وسماجی اور سول سوسائٹی کی شخصیات، بلدیہ اعلیٰ کے ڈائریکٹر پارکس، علاقائی یوسی چیئرمین و دیگر منتخب نمائندے اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے، شجر کاری کے افتتاح کے موقع پر مئیرحیدرآباد کاشف علی شور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے ماحولیاتی آلودگی سے پاک معاشرے کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے جنگلات کے خاتمے اور درختوں کی بڑے پیمانے کٹائی ماحول متاثر ہورہا ہے لہٰذا ماحول کے تحفظ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی روکنے کا کام انسانیت کی خدمت ہے بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی ہم سب کیلئے خطرات لاحق ہورہے ہیں، اس لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے ارد گرد کے ماحول کو سرسبز و شاداب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ درخت جانداروں کے لئے قدرت کا انمول تحفہ ہیں، جو نا صرف ہمیں آکسیجن فراہم کرتے ہیں بلکہ ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم تعمیر و ترقی کے کاموں کے ساتھ ساتھ حیدرآباد شہر کی بیوٹی فیکیشن اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے بھی اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کارلارہے ہیں اور زیر تعمیر اربن فاریسٹ پارک اورشہر کے گرین بیلٹس و پارکوں کی بحالی اور ماحول دوست پونے لگانے کا عمل اس کا عملی عکاس ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد شہریوں کو ایک صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے اور ہم حیدرآباد کو کلین و گرین کرکے ہی شہریوں کو بہتر ماحول فراہم کرسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد ،مہران ورکرزیونین واٹراینڈ سیوریج کارپوریشن کے تحت تنخواہ وپنشن کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیا جارہا ہے
  • حیدرآباد:ٹاسک فورس پولیو کا جائزہ اجلاس کی تیاریاں عروج پر
  • حیدرآباد ،مئیر نے درخت لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا
  • ریڈ لائن منصوبہ: یونیورسٹی روڈ پر کروڑوں روپے مالیت کی 4 بالائی گزر گاہوں کو ختم کردیا گیا
  • خیبر پختونخوا میں بچوں کی ویکسی نیشن کیلئے 12 روزہ مہم کا آغاز
  • خیبرپختونخوا میں بچوں کی ویکسی نیشن کیلئے 12 روزہ مہم کا آغاز
  • حیدرآباد ،دریائے سندھ میں پانی کی کمی کے باعث شہری تفریح کررہے ہیں
  • حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنکے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد
  • عوام نے فتنہ فساد کی سیاست کو مسترد کردیا: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آسان کاروبار کارڈ کا اجرا کردیا