جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعیدکی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
لاہور(اے پی پی)عدالت عظمیٰ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال ، سابق جسٹس اعجاز الاحسن،عدالت عظمیٰ کے جسٹس شاہد وحید، جسٹس شاہد بلال حسن اور وکلا سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے نمایاں افراد نے شرکت کی ۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
پرویز الہٰی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کا کیس، سماعت بغیر کارروائی ملتوی
چوہدری پرویز الہٰی— فائل فوٹولاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں پرویز الہٰی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے کیس پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔
اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الہٰی کو ایک بار پھر طلب کرلیا۔
لاہور کی اینٹی کرپشن کی عدالت میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی رہنما پرویز الہٰی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے کیس کی سماعت جج سردار اقبال ڈوگر کے تبادلے کی وجہ سے نہ ہو سکی۔
عدالت نے بغیر کسی کارروائی کے درخواست پر سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی۔