Express News:
2025-02-19@04:24:48 GMT

جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی ایک بار پھر دنیا بھر میں دھوم

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

فخر پاکستان، جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیاروں نے ایک بار پھر دھوم مچا دی، سعودی عرب میں سپئیرز آف وکٹری 202 مشقوں کے دوران جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کی دنیا کے جدید ترین لڑاکا طیاروں کے مقابلے میں شاندار پرفارمنس دیکھ کر سب دنگ رہ گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب کی شاہ عبدالعزیز ایئر بیس پر سپیٔرز آف وکٹری ایکسرسائز 2025ء میں پاک فضائیہ کے دستے نے بھرپور انداز میں حصہ لیا، فضائیہ کے دستے میں جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری لڑاکا طیارے، کومبیٹ پائلٹس اور ٹیکنیکل گراؤنڈ کریو شامل تھا، پاک فضائیہ کے طیاروں اور عملے نے ایکسرسائز میں بہترین پیشہ وارانہ انداز میں حصہ لیا۔

بین الاقوامی ڈپلائمنٹ کے لیے پاک فضائیہ کے طیاروں نے ہوم بیس سے سعودی عرب تک اور واپسی پر نان اسٹاپ پرواز کی ۔پاک فضائیہ تھنڈرز نے دوران پرواز ایئر ٹو ایئر ری فیولنگ کا مظاہرہ بھی کیا۔

 ایکسرسائز سپئیرز آف وکٹری میں شرکت اور واپسی کے لیے نان اسٹاپ پرواز جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیاروں کی لانگ رینج اپریشنل صلاحیتوں کی مظہر ہے، سپیٔرز آف وکٹری ایکسرسائز کا مقصد حقیقت سے قریب ترین فضائی جنگ کے ماحول میں اشتراک کار کو فروغ دینا تھا۔

سپیٔرز آف وکٹری ایکسرسائز میں میزبان سعودی عرب، پاکستان، بحرین اور فرانس نے شرکت کی جبکہ یونان، قطر، متحدہ عرب امارات ،امریکا اور برطانیہ نے بھی مشقوں میں حصہ لیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جے ایف 17 تھنڈر پاک فضائیہ فضائیہ کے ا ف وکٹری

پڑھیں:

چیمپیئنز ٹرافی: افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ کے فلائی پاسٹ سے قبل ایوی ایشن کا نوٹس جاری

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 19 فروری کو چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے جیٹ طیارے فلائی پاسٹ مارچ کا مظاہرہ کریں گے۔

اس سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز کو ضروری ہدایات پر مشتمل نوٹس جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیٹ طیاروں کے مارچ پاسٹ کے دوران کراچی میں مخصوص فضائی کاریڈور کمرشل جہازوں کے لیے بند رہے گا۔

یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی: محسن نقوی کا 4 لاکھ ڈالرز کے باکس میں بیٹھ کر پاک بھارت میچ دیکھنے سے انکار

نوٹس کے مطابق مخصوص کوریڈور فلائی پاسٹ اور اُس کی ریہرسل کے لیے 17 سے 19 فروری تک دوپہر ڈھائی بجے سے تین بجے تک مصروف رہے گا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرلائنز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں دوران پرواز ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

NATIONAL STADIUM KARACHI PAK AIRFORCE نیشل اسٹیڈیم کراچی

متعلقہ مضامین

  • گوجرانوالہ کی ننھی فوڈ وی لاگر عروہ نے دھوم مچادی
  • چیمپیئنز ٹرافی: افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ کے فلائی پاسٹ سے قبل ایوی ایشن کا نوٹس جاری
  • ٹرمپ کی بھارت کو F-35 طیاروں کی پیشکش، اپوزیشن کی سخت تنقید
  • چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب، شیردل اسکوارڈن مہارت دکھائے گا
  • امریکی صدر کی مہنگے ایف 35 طیاروں کی پیشکش، بھارتی اپوزیشن کی تنقید
  • کراچی: چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی تقریب میں شیردل اسکوارڈن شاندار فضائی مظاہرہ کرے گا
  • چیمپئنز ٹرافی افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ پیشہ ورانہ تربیت کا مظاہرہ کرے گی
  • چیمپیئنز ٹرافی افتتاحی تقریب؛ پاک فضائیہ کے طیاروں کے فلائٹ پاسٹ سے متعلق اہم ہدایات جاری
  • چیمپئنز ٹرافی 2025: پانچ بلے باز جو ایونٹ میں دھوم مچا سکتے ہیں
  • پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 74 واں یوم پیدائش آج منایا جائے گا