Jang News:
2025-02-19@04:25:37 GMT
بلوچستان: شمال اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں بارش
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
بلوچستان کے شمال اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔
بارش کوژک ٹاپ، توبہ اچکزئی، شیلا باغ، خانوزئی اور زیارت میں بھی ہوئی۔
علاوہ ازیں افغان بارڈر سے متصل بلوچستان کے بالائی مقامات پر ہلکی برف باری ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بالائی علاقوں میں کل سے نیا موسمی نظام داخل ہوگا
ملک کے بالائی علاقوں میں کل موسمیاتی نظام داخل ہوگا جو بارشوں اور برف باری کا سبب بنے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 19 سے 21 فروری کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر بعض مقامات پر برفباری کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بعض علاقوں میں آج اور کل بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوسکتی ہے۔
19 سے 21 فروری کے دوران سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔