Jasarat News:
2025-02-19@04:25:52 GMT

لندن میں قرآن جلانے کی کوشش کرنے والے پر حملہ

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

لندن میں قرآن جلانے کی کوشش کرنے والے پر حملہ

لندن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی کوشش کے بعد جائے وقوع کا منظر

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) لندن میں ترک قونصل خانے کے باہر قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی کوشش کرنے والے پر ایک راہگیر نے چاقو سے حملہ کر دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں ترک سفارت خانے کے سامنے ایک ملعون احتجاج کے نام پرقرآن پاک کو جلانے کے ناپاک ارادے سے آیا تھا۔اس دوران وہ یہ مکروہ حرکت کرنے جا رہا تھا
راہگیروں میں سے ایک نے اس پر حملہ کرکے اْسے گرا دیااورملعون شخص کے ہاتھ سے قرآن لے لیا اور اس پر گھونسوں اور لاتوں کی برسات کردی اور اس پر تھوکا۔سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معلون شخص کے ہاتھ میں قرآن پاک کا کچھ حصہ جل رہا ہے۔وڈیو میں راہگیر کو ملعون شخص پر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے جس میں بدخت شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس اہلکاروں نے بدخت کو مشتعل ہجوم سے بچایا اور ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا۔ جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے چاقو سے حملہ کرنے والے شخص کو بھی حراست میں لے لیا جس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔پولیس کی جانب سے ملعون اور اس پر حملہ کرنے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کرنے والے قرا ن پاک

پڑھیں:

ہالہ، شہریوں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

فائل فوٹو

سندھ کے شہر ہالہ میں شہریوں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں خیبرائی کالونی میں چار مسلح افراد کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ شہریوں کے شور مچانے پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

علاقہ مکینوں نے شکایت کی کہ اطلاع دینے کے باوجود پولیس موقع پر نہیں پہنچی۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملی مگر جب تک ڈاکو فرار ہوگئے تھے، شہریوں کے تحفظ کے لیے پولیس پکٹ قائم کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ سے لاہور جانیوالی بس پر حملہ، سات مسافر شناخت کے بعد قتل
  • کوئٹہ سے لاہور جانیوالی بس پر حملہ، سات مسافر شناخت کے بعد جانبحق
  • کرم: پارا چنار جانے والے قافلے اور سیکیورٹی فورسز پر حملہ، جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی
  • پاڑہ چنار جانے والے امدادی قافلے پر حملہ، کم از کم چھ افراد ہلاک
  • کرم میں امدادی قافلے کو حملہ آوروں سے بچانے کی کوشش کے دوران 5 سکیورٹی اہلکار شہید
  • ہالہ، شہریوں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی
  • لاہور میں 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار
  • آسٹریا میں شامی پناہ گزین کا راہ گیروں پر چاقو سے حملہ، 1 ہلاک 4 زخمی
  • کراچی: 4 خواتین کو سعودیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، پنجاب پولیس کی سابق اہلکار ملوث نکلی
  • 3 اعلیٰ پولیس افسران کو رسمی طور پر معطل کرکے بچانے کی کوشش