Jasarat News:
2025-02-19@04:42:49 GMT

سونے کی قیمتیں نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

سونے کی قیمتیں نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں

کراچی (کامرس پورٹر) پاکستان میں سونے کی قیمتیں نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو فی تولہ سونا 2200 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 6 ہزار 200 روہے کا ہوگیا اسی طرح دس گرام سونا 1886 روہے اضافے سے 2 لاکھ 62 ہزار 517 روہے کا ہوگیا جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا 20 ڈالرز اضافے سے 2933 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

آئرلینڈ، کوئی کام نہ کرنے کی تنخواہ 5 لاکھ 36 ہزار روپے

لاہور:

پچھلے سال آئرلینڈ نے چنیدہ شخصیات کو کوئی کام نہ کرنے کے بدلے ماہانہ ’’5 لاکھ 36 ہزار روپے‘‘ تک دینے کا اعلان کیا تاکہ دیکھا جا سکے کہ اس رقم کا ان کی ذہنی و جسمانی صحت پر کیا اثرات مرتب کرتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ حکومت نے  دوہزار منتخب ادیبوں، موسیقاروں، اداکاروں، رقاصوں ، مجسمہ سازوں وغیرہ کو تین سال تک ہر ماہ’’ 1600 پاؤنڈ‘‘ (5 لاکھ 36 ہزار روپے سے زیادہ)جتنی رقم دینے کا فیصلہ کیا کہ دیکھا جا  سکے کہ  یہ آمدن انکی جسمانی و ذہنی صحت پر کیسے اثرات مرتب کرتی ہے۔

مغربی دنیا میں یہ تحریک زور پکڑ چکی کہ مصنوعی ذہانت سے جنم لیتی بیروزگاری کا مقابلہ کرنے کے لیے حکومتیں ہر شہری کو ماہانہ ’’ بنیادی آمدن ‘‘(universal basic income)مہیا کریں جو 1600 پاونڈ بنتی ہے کہ وہ اپنی روزمرہ ضروریات باعزت پوری کر سکیں۔

تجویز کی افادیت دیکھنے کے لیے آئرلینڈ کے علاوہ انگلینڈ، کینیڈا، فن لینڈ ،امریکہ و دیگر مغربی ملکوں میں تجرباتی پروگرام شروع ہو چکے۔

بنیادی آمدن کا خیال سب سے پہلے برطانوی مفکر، تھامس مور نے 1516ء میں پیش کیا تھا۔ یہ آمدن پاتے آئرش شہریوں کا کہنا ہے مالی مسائل کے بوجھ سے آزاد ہو کر وہ بہترین تخلیقی سرگرمیوں میں محو ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • آئرلینڈ، کوئی کام نہ کرنے کی تنخواہ 5 لاکھ 36 ہزار روپے
  • چین سے 11 الیکٹرک بسیں پاکستان پہنچ گئیں
  • پٹرول 150 سے 255 پر آگیا، سونا 1 سے سوا 3 لاکھ روپے پر آ گیا
  • پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل چار روزہ مندی کے بعد تیزی، ایک لاکھ 13 ہزار کی سطح بحال
  • سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر مہنگا، فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں 1000 روپے کا بڑا اضافہ
  • پاکستان میں آج بروزمنگل،18فروری 2025 سونے کی قیمت3 لاکھ 3 ہزار سے تجاوز
  • 2025 کے پہلے ماہ میں تجارتی خسارہ سوا 2 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گیا
  • سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید بڑھ گئی
  • پاکستان میں آج بروز پیر،17فروری 2025 سونے کی قیمت تین لاکھ 3 ہزار سے تجاوز کرگئی