Jasarat News:
2025-02-19@04:26:47 GMT

معاشی ترقی کی کوششیں قابل قدر مگر ناکافی ہیں

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

کراچی(کامرس رپورٹر)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے معیشت کوبہتربنانے کی کوششیں قابل رشک مگرناکافی ہیں۔ معاشی ترقی کے ساتھ کرپشن کے خاتمہ کی بھی بھرپورکوششوں کی ضرورت ہے تاکہ پائیدارترقی کوممکن بنایا جا سکے۔ کرپشن نے معاشرے کوکھوکھلا کردیا ہے جس کے خلاف سخت اقدامات ضروری ہیں۔ موجودہ حالات میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے جانب سے پاکستان میں کریشن بڑھنے کی رپورٹ تشویشناک ہے جس کا نوٹس لیا جائے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے حالیہ جاری کردہ کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے مطابق پاکستان میں کرپشن بڑھی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں تنزلی کے بعد 135 نمبرپرآگیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی درجہ بندی 27 ہوگئی جبکہ 2023ء میں پاکستان کی درجہ بندی 29 تھی۔ عالمی تنظیم کے مطابق کرپشن میں پاکستان کی درجہ بندی آٹھ مختلف ذرائع سے حاصل ڈیٹا پرکی گئی ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں پبلک وسائل کے غلط ، کاروبار کے لیے رشوت دینا، کرپٹ پریکٹس کا سامنا، سیاسی نظام میں کرپشن کی وضاحت بھی کی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

چینی سفیر کی احسن اقبال سے ملاقات: معاشی ترقی کیلئے حمایت کی یقین دہانی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق اقتصادی راہداری کے تحت مشترکہ ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر بھی گفتگو کی گئی۔ احسن اقبال نے سی پیک منصوبوں کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ چینی سفیر نے پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ احسن اقبال نے چین کے نئے سال پر چینی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور عوامی سطح پر تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

  • معاشی ترقی میں سعودی عرب کے اقدامات قابل تقلید، عطاء تارڑ: ریاض پہنچ گئے 
  • چینی سفیر کی احسن اقبال سے ملاقات: معاشی ترقی کیلئے حمایت کی یقین دہانی
  • سی پیک گیم چینجر منصوبہ، پاکستان میں معاشی ترقی و استحکام لائے گا: ماہرین
  • ورلڈ بینک کے وفد نے معاشی ترقی کے حوالے سے اشاریوں کی تعریف کی، وزیراعظم شہباز شریف
  • منافع مافیا کے خلاف کارروائی نہ ہونا افسوسناک ہے
  • پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے واپس آیا،سیاست میں گند ڈال کر اسے تباہ کیا گیا،نواز شریف
  • بدقسمتی ہے ماضی میں ترقی کرتا ملک پٹڑی سے اتار دیا گیا، نواز شریف
  • کرپشن، معاشی تباہی، مہنگائی اور بدتمیزی ’تبدیلی‘ کی سوغاتیں تھیں، نواز شریف 
  • کرپشن، معاشی تباہی، مہنگائی اور بدتمیزی ’تبدیلی‘ کی سوغاتیں تھیں، نواز شریف
  • کرپشن، معاشی تباہی، مہنگائی اور بدتمیزی ’تبدیلی‘ کی سوغاتیں تھیں: نواز شریف