پاکستان سنگل ونڈو سسٹم کی رجسٹریشن کے طریقہ کار میں تبدیلیاں متعارف
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
اسلام آباد (کامرس ڈیسک) پاکستان سنگل ونڈو سسٹم کے تحت رجسٹریشن کے طریقہ کار میں تبدیلیاں متعارف کرائی گئی ہیں۔ایف بی آرکی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کسٹم رولز 2001 میں ترامیم کر دی گئی ہیں، ان ترامیم کے مطابق پاکستان سنگل ونڈو کا نظام اپنانے کے لیے خصوصی ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے لائسنس یافتہ افراد کو پہلے سنگل ونڈو کے لیے سبسکرپشن حاصل کرنا ہوگی۔صارف کی جانب سے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی صورت میں کسٹمز کے مجاز افسران اس کا صارف شناختی نمبر(یوزر آئی ڈی) بلاک کر سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پیوٹن امن کیلئے سنجیدہ ہیں یا نہیں یہ چند دن میں طے ہوجائیگا، مارکو روبیو
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فی الوقت یوکرین جنگ ختم کرنے کا کوئی طریقہ کار واضح نہیں ہے۔ ابھی مزید بات چیت سے سامنے آئے گا کہ کیا طریقہ کار اپنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوتن امن کے لیے سنجیدہ ہیں یا نہیں، یہ اگلے چند دن میں طے ہو جائے گا۔ امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے مزید کہا کہ فی الوقت یوکرین جنگ ختم کرنے کا کوئی طریقہ عمل میں نہیں۔ ابھی مزید بات چیت سے سامنے آئے گا کہ کیا طریقہ عمل ہوگا۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو روسی حکام سے ملاقات کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق یوکرین جنگ کے خاتمے پر روس اور امریکا کے حکام کی سعودی عرب میں بات چیت ہوگی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ابھی یہ معلوم نہیں کہ روس کی طرف سے بات چیت میں کون شریک ہوگا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز، مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف بھی سعودی عرب پہنچ رہے ہیں۔