میئرکراچی مرتضیٰ وہاب ٹریفک پلان سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہے ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت واپڈا سی بی ایم پروجیکٹس کے حوالے سے اہم اجلاس

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت واپڈا سی بی ایم پروجیکٹس کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں واپڈا کے اعتماد سازی کے اقدامات کے منصوبوں بشمول چولہ پیکج، پانی کی سپلائی اور صفائی کے مسائل، زمین کے تصفیہ کے معاملات اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے اس موقع پر اعلان کیا کہ وہ ذاتی طور پر گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے تاکہ عوام کے حقیقی مسائل کو خود دیکھ کر ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا سکیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گلگت بلتستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے بھاشا ڈیم کے متاثرین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ واپڈا حکام نے اجلاس میں اعلان کیا کہ پانی کی فراہمی کے منصوبے کے ٹینڈر دو ہفتوں میں جاری کر دیے جائیں گے۔

اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے اور گلگت بلتستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے ایک جامع حکمت عملی مرتب کی گئی۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان (بذریعہ زوم)، چیئرمین واپڈا جنرل (ر) سجاد غنی، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا، وفاقی سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان ظفر حسن، ایڈیشنل سیکرٹری کامران رحمان خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی‘ شائقین کرکٹ کی پارکنگ کیلیے خصوصی ٹریفک پلان مرتب
  • کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹ کے سیکریٹعی کاشف منیر،نائب صدر انجم وہاب اور سیکریٹڑی انفارمیشن مسعوداحمدصدیقی ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ اور سرپرست اعلیٰ یو بی جی ایس ایم تنویر سے ملاقات کررہے ہیں،ثاقب فیاض مگوں،امان پراچہ،عبدالمہمن خان،ح
  • محرابپور،مرتضی خان جتوئی کو ہتھکڑیاں لگاکر بکتر بند گاڑی میں عدالت لایا جارہا ہے ،چھوٹی تصویر میں جی ڈی اے رہنما پریس کانفرنس کررہے ہیں
  • وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے متوقع
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا
  • وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت تجاوزات کیخلاف قائم کمیٹی کا اجلاس
  • وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
  • وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت واپڈا سی بی ایم پروجیکٹس کے حوالے سے اہم اجلاس
  • مرتضیٰ وہاب کا یوٹرن ، اہل کراچی کو فری پارکنگ سے محروم کردیا
  • اسحاق ڈار 18 فروری کو امریکہ جائیں گے