تبلیغی اجتماع گاہ کے قریب سڑک سے متصل کچرے کاڈھیر حکومتی صفائی مہم کاپول کھولنے کیلیے کافی ہے

کراچی (رپورٹ: منیر عقیل انصاری) صوبائی وزیر بلدیات تبلیغی اجتماع میں لاکھوں شہریوں کو صفائی کی سہولت فراہم کرنے میں ناکام رہے۔ سندھ حکومت کے زیرِ نگرانی کام کرنے والی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ ضلع غربی کی انتظامیہ اورنگی ٹاؤن میں تبلیغی اجتماع کے موقع پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کرنے میں بری طرح ناکام رہی۔قذافی چوک کے قریب موجود کچرے کے ڈپنگ پوائنٹ کو صاف نہ کیا جاسکا، جبکہ اورنگی ٹاؤن کی سڑکیں، گراؤنڈز اور برساتی نالے کچرے سے بھرے ہوئے ہیں۔ اجتماع گاہ جانے والے سات راستوں کے اطراف بھی بڑے پیمانے پر گندگی پھیلی ہوئی ہے، جس سے مرے ہوئے جانوروں کی بدبو سے شدید تعفن پھیل چکا ہے اور اطراف کی مساجد اور رہائشی آبادی بھی متاثر ہو رہی ہے۔ تبلیغی اجتماع کے لاکھوں شرکا کو ان راستوں سے گزرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تبلیغی اجتماع

پڑھیں:

بی این پی کا مستونگ لکپاس پر 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان

بی این پی نے مستونگ لکپاس پر 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کی جانب سے بلوچستان میں مستونگ لکپاس پر 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے دھرنے کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، ہم نے دھرنا ختم کیا لیکن تحریک جاری رہے گی۔ آج سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کررہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی این پی اب اپنے جلسوں اور عوامی احتجاج کا آغاز کررہی ہے۔ اس سلسلے میں پہلے مستونگ، خضدار، قلات، سوراب میں جلسے منعقد کیے جائیں گے، اس کے بعد دوسرا مرحلہ شروع ہوگا، جس میں تربت، مکران اور گوادر کے علاقوں میں احتجاجی جلسے منعقدہ وں گے۔

اختر مینگل کا کہنا تھا کہ مہم کے تیسرے مرحلے میں نصیر آباد، جعفر آباد، ڈیرہ مراد جمالی و دیگر علاقوں میں جلسے ہوں گے۔

دوسری جانب سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سردار اخترمینگل سے ٹیلیفونک رابط کیا اور دھرنا ختم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کوپرامن طریقے سے ختم کرنا بہترین فیصلہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بیرسٹر سیف کا مریم نواز کو علی امین گنڈاپور کی نقل کرنے کا مشورہ
  • تھرپارکر: غلطی سے سرحد پار کرنے والا نوجوان 8 ماہ بعد وطن واپس
  • شامی ڈاکٹر وطن میں مفت علاج کرنے کے لیے جرمنی سے جانے لگے
  • بی این پی کا مستونگ لکپاس پر 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان
  • بارود کا ڈھیر
  • ضلع سوات میں مینگورہ اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
  • کچرے سے ملنے والی پاس بک نے شہری کو کروڑ پتی بنادیا
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن،اڈیالہ جیل کے اطراف سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن،اڈیالہ جیل کے اطراف سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات
  • وقف ایکٹ کی مخالفت کرنے والوں پر شکنجہ