تقویٰ کے ساتھ روزہ خواہش نفس کو اعتدال میں لاتا ہے،آمنہ عثمان
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
کراچی (پ ر) رمضان کی تیاری دراصل روحانی تیاری ہے اورتقوٰی کے ساتھ رکھا گیا روزہ خواہشات نفس کو اعتدال میں لاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی نگراں جے آئی یوتھ جماعت اسلامی آمنہ عثمان نے ضلع شمالی کے تحت علاقہ عبدالعزیز میں استقبال رمضان پروگرام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان ہمیں موقع دیتا ہے کہ ہم اپنی عبادتوں کے ساتھ اپنے اخلاق اور معاملات کو بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنی ذات کا احتساب خود کریں۔دیکھیں کہ رمضان کے بعد ہم نے کتنا تقویٰ حاصل کیا اور خیر اور شرکی ہمہ وقت جاری کشمکش میں ہمارا کیا کردار رہا۔ایمان اور احتساب کے ساتھ گزارے ہوئے روزوشب ہی ماہ مبارک کا اصل حاصل ہیں ناظمہ علاقہ حسنیٰ عارف نے کثیر تعداد میں شریک خواتین کا شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے ساتھ
پڑھیں:
رمضان کے بعد احتجاج کیا جائے گا اور ہم سڑکوں پر ہوں گے، سلمان اکرم راجہ
تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کا آرڈر موجود ہے، مگر ہمیں اڈیالہ جیل کے باہر روکا جا رہا ہے، جو نہ صرف توہینِ عدالت ہے بلکہ بنیادی انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمیں روکنا قیدی کے حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے، ہمیں ابھی بتایا گیا ہے کہ آپ یہاں رکیں، جبکہ کوئی بھی کام منصوبہ بندی کے بغیر نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اڈیالہ جیل میں جاری ٹرائلز کی لمبی تاریخیں ڈال دی گئی ہیں، جبکہ بانی کے تمام مقدمات دو دن پہلے تعینات کیے گئے ججز کو سونپ دیے گئے، جو ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے 26ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والوں کو نکالنے کا ایک طریقہ موجود ہے اور کچھ اراکین کے جوابات موصول ہو چکے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ فواد چوہدری اب پاکستان تحریک انصاف کا حصہ نہیں رہے۔
سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ رمضان کے بعد احتجاج کیا جائے گا اور ہم سڑکوں پر ہوں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قانونی جنگ کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر بھی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔