انرجی کنزرویشن بلڈنگ کوڈ کا باقاعدہ آغاز
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پائیدار شہری ترقی کی جانب ایک اہم قدم – وزیر برائے توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے انرجی کنزرویشن بلڈنگ کوڈ 2023 (ECBC-2023) کا باضابطہ طور پر آغاز کردیا۔ وزیر توانائی نے اپنے خطاب میں تمام قومی اسٹیک ہولڈرز کی اجتماعی کاوشوں کا اعتراف کیا اور پائیدار ترقی کے لیے سندھ حکومت کی لگن کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ای سی بی سی کا آغاز اس بات کا ثبوت ہے کہ سندھ توانائی کے تحفظ کے حوالے سے ہماری وسیع تر کوششوں کے کلیدی پائیدار ترقیاتی اہداف اور توانائی کی کارکردگی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی (NEECA) کی جانب سے بلڈنگ انرجی ریسرچ سینٹر (BERC) کے تعاون سے کراچی میں منعقد تقریب نے پالیسی سازوں، صنعت کے ماہرین، اور اسٹیک ہولڈرز کو سندھ میں توانائی سے موثر تعمیراتی طریقوں کی جانب راستہ ہموار کرنے کے لیے اکٹھا کیا۔ ای سی بی سی2023 کا اجرا توانائی کے چیلنجوں اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے عزم میں ایک اہم سنگ میل کی نمائندگی کرتا ہے۔ توانائی کی بچت کے لیے سخت معیارات قائم کرنے سے اس کوڈ سے عمارتوں میں توانائی کی طلب کو 30 فیصد تک کم کرنے کی امید ہے جو ماحول اور معیشت دونوں کے لیے خاطر خواہ فوائد کی پیشکش کرتی ہے۔ تقریب کا آغاز NEECA کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر سردار معظم کے خیر مقدمی خطاب سے ہوا جنہوں نے پاکستان کے توانائی کے مستقبل کے لیے ای سی بی سی2023 کے وسیع تر مضمرات پر روشنی ڈالی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مشن کی آمد سے پہلے شعبہ توانائی میں اہم اصلاحات کا فیصلہ
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مشن کی آمد سے قبل شعبہ توانائی میں اہم اصلاحات کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ٹارگٹڈ سبسڈی، بجلی چوری کی روک تھام اور سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی، توانائی شعبے میں اصلاحات کو قومی ماحولیاتی اہداف سے ہم آہنگ کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔
آئی ایم ایف سے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی کا نیا نظام متعارف کرانے کی منظوری لی جائے گی۔ فوسل فیول پر مبنی گاڑیوں کا استعمال کم کرنے کے لیے اضافی کاربن ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔
بجٹ میں مختص گیس اور بجلی کی سبسڈی کو کم آمدنی والے صارفین تک محدود کیا جائے گا، بجلی شعبے کی پائیداری بڑھانے کے لیے زیر التواء انسداد بجلی چوری قانون کو نافذ کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔
گیس ٹیرف کا سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میکانزم بھی متعارف کرایا جائے گا، اوگرا کی طرف سے سہ ماہی بنیادوں پر گیس کی قیمتوں میں ردوبدل کا نظام اپنایا جائے گا نئی الیکٹریکل اشیا کے لیے کم از کم کارکردگی کے معیارات کو اپنانا اہداف میں شامل ہیں۔
تمام سرکاری خریداری میں موٴثر آلات کو یقینی بنایا جائے گا، اس مقصد کیلئے پبلک پروکیورمنٹ قوانین میں ترمیم کی جائے گی، پاکستان میں 2030ء تک 30 فیصد نئی گاڑیوں کو الیکٹرک وہیکلز میں تبدیل کرنے کا ہدف ہے۔