اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما، خاتونِ اوّل اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ زرداری 314 اراکینِ اسمبلی میں سے واحد ایم این اے ہیں جو ماہانہ تنخواہ نہیں لے رہیں۔ن لیگ کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سمیت 313 قانون ساز حکومت سے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔گزشتہ سال ایم این اے کے طور پر حلف اٹھانے کے 2 ماہ بعد آصفہ نے گزشتہ سال جون میں اعلان کیا تھا کہ وہ تنخواہ یا کوئی الاؤنس نہیں لیں گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

جنوری میں ملکی درآمدات کا حجم 5.273 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا

کراچی (کامرس رپورٹر ) ملکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 10 فیصد، درآمدات میں 7 فیصد اور تجارتی خسارہ میں 2.9 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جو لائی سے جنوری تک کی مدت میں ملکی برآمدات کا حجم 19.584 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 17.777 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 10 فیصد زیادہ ہے، جنوری میں برآمدات کا حجم 2.953 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال جنوری کے 2.792 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 6 فیصد اور دسمبرکے 2.911 ارب ڈالر کے مقابلہ میں ایک فیصد زیادہ ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں درآمدات پر 33.079 ارب ڈالر خرچ ہوئے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 30.893 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 7 فیصد زیادہ ہیں۔جنوری میں ملکی درآمدات کا حجم 5.273 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جنوری کے 4.756 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 11 فیصد زیادہ اور دسمبر2024کے 5.358 ارب ڈالر کے مقابلہ میں دو فیصد کم ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں تجارتی خسارہ کا حجم 13.495 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 13.117 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 2.9 فیصدزیادہ ہے۔جنوری میں تجارتی خسارہ کا حجم 2.320 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جنوری کے 1.964 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 18 فیصد زیادہ اور دسمبر 2024 کے 2.447 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 5 فیصدکم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جنوری میں ملکی درآمدات کا حجم 5.273 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا
  • بلاول زرداری کے قتل کی سازش کا مقدمہ، غلام مرتضیٰ جتوئی گرفتار
  • نوازشریف کو اقامہ کی بجائے بیٹے کی تنخواہ پر نکالنا غلط تھا،  شیر افضل مروت
  • صرف 2 گھنٹے کی نیند لینے والے سلمان خان جیل میں کتنی دیر سوتے تھے؟ اداکار نے بتا دیا
  • سیاست میں حصہ لینے پر کسی پر پابندی نہیں، پشاور ہائیکورٹ
  • عمران خان واحد مقبول لیڈر ہیں، خدارا ان کی دانائی سے فائدہ اٹھائیں، عمر ایوب
  • نیپرا کے اعلیٰ حکام نے اپنی تنخواہوں میں تین گنا تک اضافہ کر دیا
  • باکسنگ میچ میں سلطان کی موجودگی، فیروز خان کو لینے کے دینے پڑ گئے
  • آصفہ بھٹو زرداری ماہانہ تنخواہ نہ لینے والی واحد قومی اسمبلی قرار
  • ریاست کی عملداری چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: بلاول بھٹو زرداری