اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے اے سی سی اے کی صدر عائلہ مجید ملاقات کررہی ہیں
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے اے سی سی اے کی صدر عائلہ مجید ملاقات کررہی ہیں.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سعودی اور پاکستانی وزرائے خزانہ کی ملاقات، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان سے سنیچر کو ریاض میں پاکستان کے ہم منصب سینیٹر محمد اورنگزیب نے ملاقات کی ہے۔پاکستانی وزارت خزانہ کے مطابق سینیٹر محمد اورنگزیب ’العلا کانفرنس فار ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز‘ میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچے تو ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔
ملاقات میں سعودی وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن ڈاکٹر حمد محمد آل شیخ اور پاکستانی وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد بھی موجود تھے۔وزارت خزانہ کے بیان میں کہا گیا کہ’ دونوں ملکوں کے وزرائے خزانہ کی ملاقات اقتصادی تعاون اور باہمی خوشحالی کو آگے بڑھانے کے مشترکہ عزم کی عکاس ہے۔بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تعلقات کا اعادہ کیا گیا۔ اقتصادی تعاون کے پلوں کی تعمیر اور باہمی خوشحالی کو آگے بڑھانے کے مشترکہ عزم پر زور دیا گیا۔دونوں وزرائے خزانہ نے سٹریٹجک شراکت داری پر تبادلہ خیال کے ساتھ دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور مالیاتی تعاون کو بڑھانے کے مواقع کو اجاگر کیا۔ انفراسٹرکچر، توانائی اور ٹیکنالوجی سمیت اہم شعبوں میں تعاون کے مواقع تلاش کیے۔اس سے قبل اسلام آباد میں سنیچر کو وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا وزیر خزانہ سعودی عرب کے قدیم تاریخی شہر العلا میں 16 فروری سے شروع ہونے والی دو روزہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔پاکستان کے وزیر خزانہ اپنے سعودی ہم منصب محمد الجدان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔’العلا کانفرنس فار ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز‘ انٹرنیشنل مانٹری فنڈ (آئی ایم ایف) اور سعودی وزارت خزانہ کے باہمی اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔کانفرنس میں مجموعی طور پر نو نشستیں ہوں گی جن میں 200 شرکا اور 36 مقررین شریک ہوں گے۔ کانفرنس میں 48 ممالک کو مدعو کیا گیا ہے۔کانفرنس میں محمد اورنگزیب کی خصوصی شرکت ان پالیسی اقدامات کے تناظر میں ہے جن کی بدولت پاکستانی معیشت میں استقلال اور مثبت سازگار تبدیلیاں رونما ہوئیں۔وزیر خزانہ ’اُبھرتی ہوئی پر استقلال منڈیوں کا راستہ‘ کے موضوع پر ایک اعلیٰ سطح کے پینل مباحثے میں شریک ہوں گے۔بیان کے مطابق یہ کانفرنس اُبھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر معیشتوں کی سوچ اور فکر کی بنیاد پر ایک مضبوط اور پائیدار عالمی معیشت کی تعمیر کے لیے ہر سال سعود عرب میں منعقد کی جائے گی۔کانفرنس میں بدلتی دنیا میں استقلال کی تعمیر اور عالمی معاشی چیلنجوں سے نبردآزما ہونے کے لیے موزوں معاشی اور مالیاتی پالیسیوں پر بحث کی جائے گی۔