برآمدات پر مبنی معیشت کو فروغ دینے کیلیے پرعزم ہیں، وزیرخزانہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے نجی شعبے کی قیادت میں معیشت کی ترقی اور برآمدات پر مبنی معیشت کو فروغ دینے کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ معیشت کے مختلف شعبوں میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عملدرآمد جاری ہے، زرعی انکم ٹیکس میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے، پنشن اصلاحات پرعملدرآمدہورہاہے اور 43وزارتوں اور 400منسلک محکموں کی تنظیم نو کی جارہی ہے ۔انہوں نے یہ بات جمعہ کویہاں
انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر و ایگزیکٹو نائب صدمختار دایوپ کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں کہی۔ وفد میں آئی ایف سی کی علاقائی نائب صدر ہیلا چیکروحو، مشرق وسطی، پاکستان اور افغانستان کیلئے آئی ایف سی کے علاقائی ڈائریکٹر خواجہ آفتاب احمد، پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرناجی بن حسائن اور پاکستان وافغانستان کیلئے آئی ایف سی کے کنٹری منیجر ذیشان شیخ شامل تھے۔ وزیر خزانہ کے ہمراہ عالمی بینک کیلئے ایگزیکٹوڈائریکٹر ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ، سیکرٹری خزانہامداد اللہ بوسال اور فنانس ڈویژن کے سینئر افسران موجود تھے۔وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے آئی ایف سی کو نجی شعبے کے ساتھ حالیہ معاہدوں پر مبارکباد دی اور پاکستان میں نجی اداروں کے متحرک، فعال اور کامیاب کردار کوسراہا۔ انہوں نے وفد کو ملکی مجموعی معاشی صورتحال کے استحکام کے بارے میں آگاہ کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: آئی ایف سی
پڑھیں:
پاکستان کی امریکا کو برآمدات میں 8ماہ کے دوران اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد:رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں پاکستان کی امریکا کو برآمدات میں 10.4 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
شمالی امریکا کو برآمدات 9.7 فیصد بڑھ کر 4.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
ایس آئی ایف سی کے تحت برآمدات کے فروغ کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی سے امریکی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی طلب میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
اس اہم پیشرفت میں پاکستانی مجموعی برآمدات کا 94 فیصد حصہ ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات قرار دیا گیا۔
امریکا کو پاکستانی برآمدات میں اضافے کو زرِمبادلہ ذخائر کے لیے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت اور حکومت کی جانب سے تجارتی پالیسی میں اصلاحات برآمدات میں اضافے کی وجہ قرار دیے گئے ہیں۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے برآمدات کے شعبے کی بحالی معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے مثبت پیشرفت ہے۔