Jasarat News:
2025-02-19@04:50:39 GMT

بھارتی ریاست منی پور میں گورنرراج نافذ

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

امپھال (اے پی پی) شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں جاری فسادات اور وزیراعلیٰ این برین سنگھ کے استعفے کے بعد بھارتی صدر دروپدی مرمو نے ریاست میں گورنرراج نافذ کر دیاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق منی پور میں 2023ء سے جاری تنازعے میں اکثریتی میتی ور اقلیتی کوکی قبائل کے درمیان جاری پر تشدد جھڑپوں میں اب تک 250سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں ۔مودی حکومت کا کہنا ہے منی پور میں بڑھتی ہوئی فرقہ وارانہ کشیدگی کی ایک بڑی وجہ میانمار کے مہاجرین کا ریاست میں داخلہ بھی ہے۔ منی پور میں فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور بھارتی حکومت کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: منی پور میں

پڑھیں:

الیکشن کمیشن کا پنجاب حکومت کو بلدیاتی الیکشن کرانے میں بار بار تاخیر پر نوٹس جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی الیکشن کرانے میں بار بار تاخیر پر نوٹس جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری بلدیات کو نوٹس جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے کئی اقدامات کیے۔
نوٹس کے متن کے مطابق الیکشن کمیشن نے باربار پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے اجلاس کیے اور یاد دہانی کرائی لیکن تاحال معلوم نہیں ہے پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے کیا اقدامات کیے؟
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی قانون چار بار تبدیل ہوا الیکشن کمیشن نے تین مرتبہ حلقہ بندیاں کرائی، پنجاب حکومت کی درخواست پرپنجاب لوکل گورنمنٹ قانون کومکمل کرنےکے لیے چار ہفتے کا وقت دیا گیا، الیکشن کمیشن کو یونین کونسل کی حلقہ بندیاں بھی روکنا پڑی۔
نوٹس کے مطابق پنجاب حکومت کوکہا تھا ایک ماہ میں قانون سازی مکمل کرے مزید توسیع نہیں دی جائے گی، پنجاب حکومت نے پنجاب بلدیاتی حکومت قانون الیکشن کمیشن سے 26 دسمبر کو شیئرکیا، الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو 23 جنوری کو اپنا فیڈ بیک بھجوا دیا لیکن ابھی تک پنجاب حکومت نے بلدیاتی حکومت قانون سازی کے لیےکوئی اقدامات نہیں کیے اور نہ ہی پنجاب حکومت نے الیکشن کرانے کے لیے کوئی اقدامات کیے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کا معاملہ سماعت کے لیے مقرر کردیا اور 26 فروری صبح 10 بجے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • 19 فروری کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
  • الیکشن کمیشن کا پنجاب حکومت کو بلدیاتی الیکشن کرانے میں بار بار تاخیر پر نوٹس جاری
  • چیمپئینز ٹرافی؛ تمام بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کردیے گئے
  • چیمپئنز ٹرافی میچز کیلئے بھارتی صحافیوں کو پاکستان کے ویزے جاری
  • چیمپئنز ٹرافی: پاکستان نے تمام بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کر دیے
  • چیمپئنز ٹرافی میچز کیلئے بھارتی صحافیوں کو پاکستان کا ویزا جاری
  • مودی حکومت الٹ سکتی ہے
  • ملک میں صحیح جمہوریت اور فلاحی ریاست کی ضرورت ہے
  • طویل خشک سالی، راولپنڈی میں پانی کا بحران، ایمرجنسی نافذ، الرٹ جاری
  • راولپنڈی میں پانی کا بحران، ایمرجنسی نافذ