آئی ایم ایف وفد کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
اسلام آباد(صباح نیوز)عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ساتھ ملاقات میں کرپشن کے خاتمے اور بیرونی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی آئی ایم ایف وفد کے ساتھ ملاقات کے جاری اعلامیہ کے مطابق وفد سے کرپشن کے خاتمے اور بیرونی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پر بات ہوئی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر سپریم کورٹ بار نے ماتحت عدلیہ میں زیر التوا مقدمات کی نشاندہی کی، آئی ایم ایف وفد کو ججز کی کم تعداد، ثالثی نظام کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ بار ایم ایف
پڑھیں:
سپریم کورٹ نے حکومت پنجاب کی اپیل پر عمر سرفراز چیمہ کو نوٹس جاری کر دیا
سپریم کورٹ نے حکومت پنجاب کی اپیل پر عمر سرفراز چیمہ کو نوٹس جاری کر دیا۔
سپریم کورٹ میں 9 مئی سے متعلق مقدمات میں عمر سرفراز چیمہ کے جسمانی ریمانڈ کی اپیل پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔
پنجاب حکومت کی اپیل پر عمر سرفراز چیمہ کو نوٹس جاری کر دیا گیا، سپریم کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو نوٹس لوٹ لکھ پت جیل انتظامیہ کے توسط سے جاری کیا۔
پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے کہا کہ عمر سرفراز چیمہ سے اسلحہ برآمد کرنا ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے استفسار کیا کہ عمر سرفراز چیمہ ابھی کہاں ہیں؟ پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے جواب دیا کہ عمر سرفراز چیمہ کوٹ لکھ پت جیل میں ہیں،
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سوال کیا کہ ملزم جیل میں ہیں تو تفتیش کر لیں کیا مسئلہ ہے؟
ذولفقار نقوی نے کہا کہ برآمدگی کیلئے جسمانی ریمانڈ ضروری ہے جو ہائیکورٹ نے نہیں دیا، اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کردی۔