آصفہ بھٹو زرداری ماہانہ تنخواہ نہ لینے والی واحد ایم این اے قرار
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما، خاتون اوّل اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری 314 اراکین اسمبلی میں سے واحد ایم این اے ہیں جو ماہانہ تنخواہ نہیں لے رہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بانی اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سمیت 313 قانون ساز حکومت سے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں ایسے میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سب سے چھوٹی بہن، سندھ کے شہر نواب شاہ سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 207 پر بلامقابلہ منتخب ہونے والی آصفہ بھٹو تنخواہ نہیں لے رہیں۔ گزشتہ سال ایم این اے کے طور پر حلف اٹھانے کے 2 ماہ بعد آصفہ نے گزشتہ سال جون میں اعلان کیا تھا کہ وہ تنخواہ یا کوئی الائونس نہیں لیں گی۔انہوں نے قومی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں کہا تھا کہ میں بطور ممبر کوئی تنخواہ یا الائونس نہیں لینا چاہتی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پشاور، میٹرک امتحان میں بھٹو کی تعلیمی پالیسی سے متعلق سوال پر کے پی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس
میٹرک کلاس کے مطالعہ پاکستان پرچہ میں ذوالفقار علی بھٹو کی تعلیمی پالیسی سے متعلق سوال پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن اسمبلی احمد کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا اسمبلی سیکریٹریٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروادیا۔
احمد کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تعلیمی ایمرجنسی کا نعرہ لگایا تھا، حکومت تعلیم کے فروغ کے بجائے نفرت کی سیاست کو ہوا دے رہی ہے، بھٹو کی اصلاحات تعلیمی نظام میں انقلابی تبدیلیوں کا نقطہ آغاز تھیں۔
توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے علم دوست ریاست بنانے کا خواب دیکھا تھا، ذوالفقار بھٹو سے متعلق من گھڑت سوال انتہائی قابل افسوس ہے۔
رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت بھٹو کی اصلاحات کو خراج تحسین پیش کرے۔
خیال رہے کہ پشاور میں میٹرک کے امتحان میں "ذوالفقار بھٹو کی تعلیمی پالیسی کی ناکامی کی 4 وجوہات لکھیں؟" کا سوال آیا تھا۔