معروف موسیقار اے آر رحمان نے فلم چھاوا کے میوزک لانچ ایونٹ میں رنویر الہ آبادیا تنازعے پر دلچسپ تبصرہ کیا، جس نے سب کو حیران کر دیا۔ 

یہ ایونٹ ممبئی کے نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر میں منعقد ہوا، جہاں وکی کوشل، راشمیکا مندانا، ڈائریکٹر لکشمن اوٹیکر اور پروڈیوسر دنیش وجن نے شرکت کی۔

ایونٹ میں وکی کوشل نے اے آر رحمان سے دلچسپ سوالات کیے، جن میں سے ایک تھا: "آپ اپنی موسیقی کو تین ایموجیز میں بیان کریں گے؟”

اے آر رحمان نے ہنستے ہوئے کہا، "ایک تو وہ ہوگا جس کا منہ بند ہو، کیونکہ پچھلے ہفتے ہم نے دیکھا کہ جب منہ کھلا تو کیا ہوا!” یہ جملہ سنتے ہی ایونٹ میں قہقہے گونج اٹھے۔ جب وکی نے مزید دو ایموجیز کے بارے میں پوچھا، تو رحمان نے مسکراتے ہوئے کہا، "باقی دونوں بھی وہی ہوں گے!”

وکی کوشل نے ایک اور سوال کیا، "اگر آپ اپنی زندگی پر ساؤنڈ ٹریک بنائیں، تو اس کا ٹائٹل کیا ہوگا؟” رحمان نے توقف کے بعد جواب دیا، "سمارپن!” (یعنی مکمل خود سپردگی)

اس کے علاوہ، جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس قسم کی موسیقی سنتے ہیں، تو انہوں نے بتایا، "جب میں کام کر رہا ہوتا ہوں تو کچھ نہیں سنتا، بس گھر جا کر سو جاتا ہوں۔ لیکن جب سفر میں ہوتا ہوں، تو کلاسیکی موسیقی، نصرت فتح علی خان یا کمار گندھرو کے گانے سنتا ہوں!”

وکی کوشل نے مزاحیہ انداز میں کہا، "مجھے وہ پلے لسٹ چاہیے، تاکہ میں جان سکوں کہ اے آر رحمان کی طرح ریلیکس کیسے کیا جاتا ہے!” جس پر رحمان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، "یا پھر بس ریڈیو سن لو!”

فلم چھاوا 14 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: اے آر رحمان وکی کوشل

پڑھیں:

رنویر الہ آبادیہ کی ساتھی خاتون انفلوئنسر کو ریپ کی دھمکیاں ملنے لگیں

’’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘‘ تنازع میں شامل رنویرالہ آبادیہ کی ساتھی خاتون انفلوئنسر کو ریپ کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر اپوروا مخیجا کی قریبی دوست ردا تھرنا نے انکشاف کیا ہے کہ اپوروا کو ریپ کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ یہ دھمکیاں اس وقت سامنے آئیں جب شو میں اپوروا کے متنازع ریمارکس سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے۔

ردا تھرنا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ’’مجھے کبھی شک نہیں ہوا کہ کچھ لوگ صرف عورت ہونے کی وجہ سے خواتین سے نفرت کرتے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’خواتین محض سانس لینے، جینے، خود سے محبت کرنے اور ترقی کرنے کے جرم میں نشانہ بنتی ہیں۔ ایک عورت اگر وہی مسئلہ اٹھائے جو کوئی اور کرے، تو اس پر زیادہ سخت ردعمل آتا ہے۔‘‘

منگل کے روز بھارتی حکومت کی ہدایات پر یوٹیوب نے ’’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘‘ کی متنازع قسط کو پلیٹ فارم سے ہٹادیا تھا۔ یہ شو جون 2024 میں شروع ہوا تھا اور اب تک اس کی 18 اقساط نشر ہوچکی تھیں۔

یہ تنازع بیئر بائسیپس کے نام سے مشہور یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ کے قابلِ اعتراض کمنٹس کے بعد شروع ہوا تھا۔ رنویر کو بھی اس تنازع میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ممبئی پولیس نے بدھ کے روز اس معاملے میں اپوروا مخیجا سمیت چار افراد کے بیانات قلمبند کیے تھے۔ پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اس تنازع کے بعد اپوروا مخیجا کو آئیفا ایوارڈز کے سفیروں کی فہرست سے ہٹادیا گیا، یہ تقریب آئندہ ماہ جے پور، راجستھان میں منعقد ہونی ہے۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر اپوروا مخیجا بھی رنویر الہ آبادیہ کے ساتھ ’’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘‘ کی اس متنازع قسط میں شریک تھیں، جس میں یہ تنازع کھڑا ہوا۔ اپوروا کے ریمارکس نے تنازع کو مزید ہوا دی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • بے ہودہ گفتگو؛ بھارتی سپریم کورٹ نے رنویر، رائنا اور اپروا کے شوز پر پابندی لگا دی
  • قرآن ہمارا عقیدہ پر ایک تبصرہ
  • غزہ تنازعے نے فلسطینی عوام کے لیے تباہ کن نتائج مرتب کیے ہیں.اسحاق ڈار
  • حمزہ علی عباسی کی نکاح پڑھانے کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے
  • حمزہ علی عباسی نکاح خواں بن گئے، وائرل ویڈیو پر دلچسپ تبصرے
  • مودی کا شائننگ انڈیا اور ٹرمپ کا ریگ مال
  • باکسنگ میچ میں معروف یوٹیوبر سےشکست، فیروزخان کا میچ کے ایک جج پر بڑا الزام
  • یوٹیوبر رحیم پردیسی نے فیروز خان کو لہولہان کردیا
  • پاکستان کے مشہور یو ٹیوبر رجب بٹ موٹر بائیک حادثے میں زخمی
  • رنویر الہ آبادیہ کی ساتھی خاتون انفلوئنسر کو ریپ کی دھمکیاں ملنے لگیں