گاڑی کی نمبر پلیٹ پر ایڈووکیٹ لکھنا غیر قانونی ہے، جسٹس طارق محمود جہانگیری
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس طارق محمود جہانگیری کا کہنا تھا کہ وکلا کیس کی تیاری کے بغیر پہنچتے ہیں تو بہت دکھ ہوتا ہے، ہائیکورٹ کا کیس ہمیں ملتا تھا تو ساری رات تیاری کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر ایڈووکیٹ لکھنے کو غیر قانونی قرار دیدیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی کورٹس راولپنڈی کے گلی محلوں میں ہوتی تھیں، ہم ایک کورٹ میں پیش ہوتے تو باقی کیسز ملتوی کرانا پڑتے تھے، آج کے وکلا کو بہت آسانی ہے کہ کورٹ کمپلیکس موجود ہے۔
جسٹس طارق نے کہا ہے کہ وکلا کیس کی تیاری کے بغیر پہنچتے ہیں تو بہت دکھ ہوتا ہے، ہائیکورٹ کا کیس ہمیں ملتا تھا تو ساری رات تیاری کرتے تھے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ کبھی کسی عہدے کے لیے سفارش نہیں کرائی، اپنے کام سے عہدے ملے، جج بننے کے لیے بھی کبھی کسی کو سفارش کا نہیں کہا، پھٹے سے وکالت شروع کر کے ہائیکورٹ کا جج بنا اور پھرکنفرم ہوا۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کا یہ بھی کہنا تھا کہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر ایڈووکیٹ لکھنا بھی غیر قانونی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جسٹس طارق محمود جہانگیری
پڑھیں:
سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یار ولانہ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ تعینات
اسلام آباد(صغیر چوہدری )سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یار ولانہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا نیا رجسٹرار تعینات کر دیا گیا۔
ایڈیشنل رجسٹرار مقصود احمد سیکرٹری ٹو چیف جسٹس جب کہ نور محمد مرزا قائم مقام چیف جسٹس کے پرسنل سٹاف افسر مقرر کر دیے گئے۔
قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی منظوری سے ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یار ولانہ کو ایک سال کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا رجسٹرار تعینات کیا گیا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے سیکرٹری کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ گریڈ 21 کے ایڈیشنل رجسٹرار مقصود احمد سیکرٹری ٹو چیف جسٹس تعینات کر دیے گئے جو جسٹس سرفراز ڈوگر کے لاہور ہائیکورٹ سے تبادلے کے وقت ان کے ہمراہ آئے تھے۔
اس سے پہلے نور محمد مرزا سابق چیف جسٹس عامر فاروق کے سیکرٹری کے فرائض سرانجام دے رہے تھے جنہیں اب قائم مقام چیف جسٹس کا پرسنل سٹاف افسر مقرر کر دیا گیا ہے۔