Islam Times:
2025-02-19@04:24:57 GMT

مریم نواز کی ہدایت پر ہونہار سکالر شپ ہیلپ ڈیسک قائم

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

مریم نواز کی ہدایت پر ہونہار سکالر شپ ہیلپ ڈیسک قائم

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ہیلپ ڈیسک طلبہ کے مسائل کے فوری حل کے لئے قائم کئے گئے ہیں، مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہونہار طلبہ بس پڑھنے پر توجہ دیں، فیس کی ادائیگی ہماری ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہونہار سکالر شپ ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا گیا۔ طلبہ ہونہار سکالر شپ سکیم کے لئے واٹس ایپ، لینڈلائن نمبر اور سوشل میڈیا پر رجوع کر سکتے ہیں، سکالر شپ ڈیسک صبح 9 بجے سے شام 5 تک ہونہار کام کرے گا۔ ہونہار سکالرشپ کے ڈیسک پر انفارمیشن اور  درپیش ممکنہ شکایات سے متعلق فوری حل کے لئے رابطہ کیا جا سکے گا۔ طلبہ ہونہار سکالر شپ کے لئے 04299231903 اور 04299231904 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ہونہار سکالر شپ کے لئے03034002777 اور 03034002999 پر واٹس ایپ کیا جا سکتا ہے، آن لائن complainthonhaar@punjabhec.

gov.pk اور پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ہیلپ ڈیسک طلبہ کے مسائل کے فوری حل کے لئے قائم کئے گئے ہیں، مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہونہار طلبہ بس پڑھنے پر توجہ دیں، فیس کی ادائیگی ہماری ذمہ داری ہے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ دل چاہتا ہے کہ طلبہ کے لئے تمام وسائل لاکر پیش کر دوں، پنجاب کا ہر طالب علم اور طالبہ میری بیٹی اور بیٹے کی مانند ہیں، ان کے لئے ماں بن کر سوچتی ہوں۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ہونہار سکالر شپ کی ہدایت پر مریم نواز کے لئے

پڑھیں:

اڈیالہ جیل سے خط پر خط آرہا ہے اللہ کے واسطے مجھے بچا لو،  مریم نواز

NAROWAL:

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے گزشتہ حکومت کی کارکردگی اور اپوزیشن جماعت کے قائد پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو سال پہلے ہر جگہ سے بری بری خبریں آرہی تھی، اب اڈیالہ کے سوا ہر جگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں اور اڈیالہ جیل سے خط پر خط آرہا ہے اللہ کے واسطے مجھے بچالو۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے نارووال میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا جہاں انہوں نے 2ارب 9 کروڑ دو روڈ سیکٹرز منصوبوں کا افتتاح کیا اور نارووال میڈیکل کالج منصوبے اور چلڈرن لرننگ پارک کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا۔

انہوں نے 75کلومیٹر طویل نارووال مریدکے روڈ فیز ٹو کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا، نارووال میں 28 ارب روپے سے 400 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و مرمت ہوگی اور لاہور-سیالکوٹ موٹر وے لنک روڈ بنانے کا بھی اعلان دہرایا اور کہا کہ 320 ارب روپے کی لاگت سے پنجاب بھر میں 11 ہزار کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا ریکارڈ ہدف پورا کریں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف نے پاکستان کو مشکلات سے نکال لیا، دو سال پہلے ہر جگہ سے بری بری خبریں آرہی تھی، اب اڈیالہ کے سوا ہر جگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں، نوازشریف کو گرانے کی کوشش کی گئی لیکن آج مرکز میں اس کے بھائی اور پنجاب میں اس کی بیٹی کی حکومت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بننے کے بعد پہلا عوامی اجتماع نارووال میں کیا ہے، ایک سال کی کارکردگی لے کر عوام کے پاس آئی ہوں، 5 سال انتظار نہیں کیا کہ جب الیکشن ہوئے تو عوام کے سامنے جاؤں اور 5 سال بعد کہوں کہ یہ سارا پچھلی حکومت نے کیا تھا میں نے ایسا نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک سال کی کارکردگی لے کر آپ کے سامنے، آپ کے پاس اور عوام کی مہر لگوانے آئی ہوں مسلم لیگ ن کی جماعت پر، دو سال پہلے بری اور تکلیف دہ خبریں ملک کے بارے میں آرہی تھی لیکن ایک سال کے مختصر مدت کے بعد ہر طرف سے اچھی خبریں آرہی ہیں سوائے اڈیالہ جیل سے اور اڈیالہ جیل سے خط پر خط آرہا ہے کہ اللہ کے واسطے مجھے بچا لو۔

مریم نواز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے نظام میں ناانصافی نہیں ہے، نوازشریف کو مارنے، گرانے کی کوشش کی آج مرکز میں نوازشریف کے بھائی اور پنجاب میں اس کی بیٹی کی حکومت  ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکز اور حکومت پنجاب صبح شام عوام کی خدمت کر رہے ہیں، پچھلی حکومت نے ایسے حالات پیدا کیے کہ انہیں امید تھی کہ مسلم لیگ سے حکومت نہیں چلے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مخالفین اس انتظار میں تھے کب ملک ڈیفالٹ ہو اور کہتے تھے کہ ملک سری لنکا بننے جا رہا ہے، پہلے پہلے خبریں آتی تھی کہ ملک آج ڈیفالٹ کرجائے گا کل کر جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ڈالر 250 سے اوپر چلا گیا جبکہ مہنگائی نوازشریف کے دور میں دو فیصد تھی اور مہنگائی 38 فیصد پر چلی گئی، بجلی کے قیمت جو نوازشریف کے دور میں سستی تھی ایک بار بجلی کی قیمت بڑھ اور ساتھ ہی لوڈشیڈنگ شروع ہوگی۔

مریم نواز نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ جو آج بلندی پر ہے وہی اسٹاک مارکیٹ گر گئی تھی، نوازشریف نے اپنے دور میں دہشت گردی کو فوج کے ساتھ مل کر ختم کر دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین کے دور میں دوست ممالک ناراض رہتے تھے، ان کے چاہنے والوں نے خوب لوٹ مار کی، پورے پنجاب میں کوئی بھی کام رشوت اور میرٹ پر نہیں ہوتا تھا، رشوت گوگی اور پنکی کو جاتی تھی، لاہور، بہاولپور، میانوالی اور رحیم یار خان تک گندگی کے ڈھیر تھے۔

مریم نواز نے خطاب میں کہا کہ کہاں ہے وہ ڈیفالٹ کرنے والا پاکستان کہاں 38فیصد مہنگائی بلکہ مہنگائی آج 5 فیصد پر آچکی ہے، 25 روپے کی روٹی نااہلوں کے دور میں تھی اب روٹی کی قیمت صرف 12روپے ہے، معیشت ڈوبنے کی باتیں ہو رہی تھی لیکن اب اعداد و شمار بتا رہے ہیں کہ معیشت ٹیک آف کر چکی ہے، گلی، محلے اور سڑکیں اور شہر اور صوبے صاف ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام نے پورے نارووال کو صاف کر دیا ہے، ہیلی کاپٹر سے جلسہ گاہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ اتنے بڑا جلسہ ہے، پتا چل رہا ہے کہ پنجاب کے عوام میں ایک خوش گوار تبدیلی آرہی ہے اور پنجاب کے عوام بہت خوش ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت کرائے جتنی ماہانہ قسط ادا کرنی پڑے گی، اپنی چھت اپنا گھر کے ہر سال ایک لاکھ اور سال میں 5 لاکھ قرضے دیں گے، کسانوں کو 10 ہزار ٹریکٹر 10لاکھ سبسڈی پر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 60 ہزار اسپیشل افراد کو ہمت کارڈ دیے جا رہے ہیں، مینارٹی کارڈ کے تحت ہر 3ماہ بعد ساڑھے دس ہزار ر وپے دیے جائیں گے، پنجا ب کے1250بنیادی مراکز صحت کو ری ویمپ کر کے یورپی معیار کے مطابق مریم نواز ہیلتھ کلینک میں بدل دیا گیا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈھائی لاکھ مریضوں کو فری میڈیسن گھر کی دہلیز پر مل رہی ہیں، نوازشریف کینسر اسپتال اور سرگودھا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے پراجیکٹ جلد مکمل ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ اسپتال روزانہ گاؤں گاؤں جا کر ہزاروں لوگوں کو علاج کی سہولت فراہم کررہے ہیں، 30ہزار طلبہ کو ہونہار اسکالر شپ مل چکے ہیں اور تعداد 50ہزار تک بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ کے لیے جلد ایک لاکھ لیپ ٹاپ لے کر آرہی ہوں، پوچھتی ہوں اپنے بچے لندن میں اور قوم کے بچے جیل میں پہنچا دیے، اپنے بچوں کے ہاتھ میں لندن کا ٹکٹ دیا اور قوم کے بچوں کے ہاتھ میں کیلوں والے ڈنڈے دے دیے، اپنے بچے پر آسائش زندگی گزار رہے ہیں اور قوم کے بچوں کو جلاؤ گھیراؤ اور گالم گلوچ پر لگا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نعروں اور گالیوں سے پیٹ نہیں بھرتا، نوازشریف کہتے تھا کہ ان کے جھوٹ اورفراڈ میں مت آنا، ان کی حکومت ہوتی تو آج دھرنے ہوتے، میٹرو بسیں ٹوٹ رہی ہوتی۔

کارکنوں کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ امید رکھنا کہ اگر آج کل سے بہتر ہے تو آنے والا کل آج سے بہتر ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور،ہیلپ پوور وومن اینڈ چائلڈ آرگنائزیشن کے تحت اچھرہ میںمظاہرہ کیا جارہاہے
  • اڈیالہ جیل سے خط پر خط آرہا ہے اللہ کے واسطے مجھے بچا لو،  مریم نواز
  • حامد رضا نے مریم نواز کا دعویٰ مسترد کردیا
  • اڈیالہ جیل سے خط پر خط آرہے ہیں  کہ مجھے باہر نکالو، مریم نواز
  • خط پر خط آ رہے ہیں اور منتیں ہو رہی ہیں کہ مجھے بچا لو، مریم نواز کا عمران خان پر طنز
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے سعودی جرمن اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا
  • وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت تجاوزات کیخلاف قائم کمیٹی کا اجلاس
  • پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے واپس آیا ہے: نواز شریف
  • پنجاب کے سیاحتی حسن کو دنیا کے سامنے لائیں گے: مریم نواز
  • لاہور کو آکسیجن حب میں بدلنا مریم نواز کا مشن ہے: مریم اورنگزیب