عمران خان کو معافی شہباز شریف سے ملنی ہے کسی اور جگہ سے نہیں، حنیف عباسی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
راولپنڈی میں مسلم لیگ نون کے راہنما کا کہنا تھا کہ اب بانی پی ٹی آئی منت ترلوں پر آگئے ہیں، بانی پہلے قوم سے معافی مانگیں، بانی پی ٹی آئی نے ملکی سالمیت پر حملے کیے، ان کے ہینڈلرز نے ان کو خطوط لکھنے کی لائن دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے راہنما حنیف عباسی نے کہا کہ بانی کو معافی وزیراعظم سے ملنی ہے کسی اور جگہ سے نہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے راہنما حنیف عباسی نے کہا کہ عالمی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں، حکومتی اقدامات سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، عوام نے انتشار اور فساد کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ حنیف عباسی نے کہا کہ اب بانی پی ٹی آئی منت ترلوں پر آگئے ہیں، بانی پہلے قوم سے معافی مانگیں، بانی پی ٹی آئی نے ملکی سالمیت پر حملے کیے، ان کے ہینڈلرز نے ان کو خطوط لکھنے کی لائن دی ہے۔
راہنما نون لیگ نے کہا کہ یہ خطوط کے ذریعے دوبارہ فوج پر حملہ آور ہوئے، 9 مئی کو حساس مقامات کو جلایا گیا، بانی پی ٹی آئی اور ان کے ہینڈلرز کامیاب نہیں ہوں گے۔ حنیف عباسی نے کہا کہ سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے، برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے، کسی کو ملکی مفادات کے خلاف کام کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حنیف عباسی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی
پڑھیں:
کوئی پارٹی میں آئے نہ آئے فرق نہیں پڑتا، عمران خان اہم ہے، علیمہ خان
راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ کوئی پارٹی میں آئے نہ آئے فرق نہیں پڑتا، عمران خان اہم ہے۔
اڈیالہ جیل آمد کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ ہمیں اڈیالہ جیل سے 2 کلو میٹر پہلے روک لیا گیا، اس سے قبل بھی ہمیں یہیں روکا گیا تھا ۔ یہاں اور کسی کو نہیں روکا جا رہا، بتایا جا رہا ہے کہ یہاں سرچ آپریشن ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب کو یہاں سے جانے کی اجازت ہے، وکلا اور ہمیں روکا گیا ہے ۔ جب تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوگی ہم کہیں نہیں جائیں گے۔ بغیر کسی وجہ کے مقدمات کی سماعت آگے تو نہیں کی گئی؟ آج ہمارا ملنا بہت ضروری ہے تا کہ تسلی ہوسکے کہ بانی پی ٹی آئی ٹھیک ہیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ یہ لوگ کرنا کیا چاہتے ہیں ہمیں سمجھ نہیں آرہی ۔ بانی پی ٹی آئی بہت صحت مند ہیں، ورزش کرتے اور کم کھانا کھاتے ہیں۔ جیل کو بند کرنے کے لیے یہ بہانہ نہیں بنا سکتے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف کی طبیعت خراب ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پولیس والے بتارہے ہیں کہ آپریشن چل رہا ہے۔ یہ کس قسم کا آپریشن چل رہا ہے؟ یہ کیسا آپریشن ہے کہ سب کو جانے کی اجازت ہے اور ہمیں روکا گیا۔ ہم آگے نہیں جا سکتے۔ نہ یہ دعویٰ کر سکتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کی طبیعت خراب ہے نہ ہمیں یہ ملاقات سے روک سکتے ہیں۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف ہمارا ایشو ہے، ہمیں کیا فرق پڑتا ہے کوئی پارٹی میں آئے یا نہ آئے۔ 10 دن کے لیے بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں بند کیا گیا۔ اس سے زیادہ پارٹی اور ہمارے لیے اہم کیا ہوسکتا ہے۔