روس یوکرین جنگ، روس امریکہ اور یوکرین کے اعلی حکام آئندہ ہفتے سعودی عرب میں جمع ہونگے
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
روس یوکرین جنگ، روس امریکہ اور یوکرین کے اعلی حکام آئندہ ہفتے سعودی عرب میں جمع ہونگے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز
واشنگٹن (آئی پی ایس )ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکی اور روسی حکام جمعہ کو میونخ میں ملاقات کریں گے اور یوکرین کو بھی مدعو کیا گیا ہے تاہم یوکرین نے کہا کہ اسے جرمنی کے اس شہر میں روس کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت کی توقع نہیں ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کل میونخ میں ایک ملاقات کر رہے ہیں، روسی حکام وہاں ہمارے لوگوں کے ساتھ موجود ہوں گے اوریوکرین حکام کو بھی مدعو کیا گیا ہے یہ بالکل واضح نہیں کہ کس ملک سے کون وہاں موجود ہوگا، لیکن روس، یوکرین اور امریکہ کے اعلی سطح کے حکام شرکت کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی صحافیوں سے گفتگو کے بعدمزید تفصیلات پوچھی گئیں تو امریکی حکام نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔ عالمی سیاسی اور عسکری رہنما جرمنی میں میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے لیے جمع ہو رہے ہیں۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے مواصلاتی مشیر نے کہا کہ یوکرین کو میونخ میں روسی وفد کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت کی توقع نہیں ہے اور ان کا موقف ہے کہ روس سے مذاکرات سے قبل امریکہ، یورپ اور یوکرین کو ایک مشترکہ حکمت عملی تیار کرنی چاہیے۔یوکرینی مشیر دیمترو لیتوین نے کہا کہ میونخ میں روسیوں کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت متوقع نہیں ہے۔
واشنگٹن میں روسی سفارت خانے اور نیویارک میں اقوام متحدہ میں روسی مشن نے ٹرمپ کے بیان پر فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔امریکی صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ کل میونخ میں ایک ملاقات ہے اور پھر اگلے ہفتے سعودی عرب میں ایک اور ملاقات ہوگی، لیکن اس میں میں یا صدر پیوٹن موجود نہیں ہوں گے، بلکہ اعلی حکام شرکت کریں گے اور یوکرینی حکام بھی اس میں شامل ہوں گے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اور یوکرین
پڑھیں:
امریکی و روسی اعلیٰ سفارتکاروں کی سعودی عرب میں ملاقات
سعودی دارالحکومت ریاض میں موجود روسی خود مختار دولت فنڈ کے سربراہ کیرل دیمتریف کا کہنا ہے کہ روس اور امریکا ہی مشترکہ طور پر بہت سے عالمی مسائل کو حل کرسکتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ آگے بڑھنے کا راستہ مسائل کے حل کے ذریعے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا اور روس کے اعلیٰ سفارت کاروں کی آج سعودی عرب میں ملاقات ہوئی ہے۔ اس موقع پر سعودی دارالحکومت ریاض میں موجود روسی خود مختار دولت فنڈ کے سربراہ کیرل دیمتریف کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ امریکا سعودی عرب میں ہونے والی بات چیت میں روسی مؤقف کو سنے گا۔ کیرل دیمتریف نے کہا کہ امریکی ٹیم کے ساتھ آج کی بات چیت بہت اہم ہے، مسلسل یہ کہتے رہے ہیں کہ امریکا و روس کے اچھے تعلقات پوری دنیا کے لیے بہت اہم ہیں۔
دیمتریف نے کہا کہ روس اور امریکا ہی مشترکہ طور پر بہت سے عالمی مسائل کو حل کرسکتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ آگے بڑھنے کا راستہ مسائل کے حل کے ذریعے ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم مسائل حل کرنے والوں کی ٹیم ہے۔ دیمتریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسائل کے حل کی یہ اپروچ دنیا کے اس وقت کے مسائل کے حل کے لیے بہت ضروری ہے۔