پارٹی قیادت سے غلطیاں ہوئیں، جنہیں ہم چھپا رہے ہیں، شیر افضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے نکالے گئے شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پارٹی کی موجودہ قیادت سے بہت سی غلطیاں ہوئی ہیں، جنہیں ہم چھپا رہے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران شیر افضل مروت نے کہا کہ مجھے کیوں نکالا، اس کا جواب اُن کی پارٹی کے پاس نہیں ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ حکومتی ارکان کا استقبال شیر افضل مروت کو مروا ہی نہ دے
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کارکن گھاس نہیں کھاتا، جو بندر بانٹ ہے وہ سب کو نظر آرہی ہے، ہم سے بہت ساری غلطیاں ہوئی ہیں جنہیں ہم چھپارہے ہیں۔
شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ ہم اپنی پارٹی کے فنڈز کا آڈٹ کرکے چندہ دینے والوں کو کیوں نہیں بتاتے؟ 26 نومبر کو ہم ڈی چوک کیوں آئے، اس کا احتساب کیوں نہیں ہوتا؟
اُن کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجا غلط بیانی کررہے ہیں، سارا کیا دھرا ان کا اور ان کے ساتھیوں کا ہے، یہ تو سفارش پر ہی سیکریٹری جنرل بن گئے ہیں۔
پارٹی سے نکالے گئے رہنما نے یہ بھی کہا کہ جنہوں نے ضمیر کا سودا کیا اور اپنا ووٹ بیچا، وہ شوکاز نوٹس ملنے کے باوجود پارٹی میں موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجا کو اگر کوئی بات ناگوار گزری ہے تو مجھے ان کی پرواہ نہیں، جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، میں جلد پارٹی میں واپس آؤں گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شیر افضل مروت نے کہا کہ
پڑھیں:
پارلیمانی پارٹی ارکان کا شیر افضل کے حق میں بانی کو پیغام بھجوانے کا فیصلہ، ذرائع
شیر افضل مروت - فوٹو: فائلپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی ارکان نے شیر افضل مروت کے حق میں بانی کو پیغام بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، زرتاج گل، جنید اکبر اور دیگر ارکان شریک ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ شیر افضل مروت نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں جذباتی گفتگو اور کہا کہ مجھے بتایا جائے کہ مجھے کیوں نکالا؟
رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ جیسے مجھے نکالا اس طرح نکالے جانے کے بعد پی ٹی آئی میں کسی کا مستقبل محفوظ نہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پارلیمانی پارٹی ارکان نے شیر افضل مروت کو نکالنے کے فیصلے کا دوبارہ جائزہ لینے کا مطالبہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے سوال اٹھایا کہ ’ہم سب کو بتایا جائے مروت کو کیوں نکالا؟‘
اس دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے اسے اندرونی سطح پر حل کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ پارلیمانی پارٹی ارکان نے شیر افضل مروت کے حق میں بانی پی ٹی آئی کو پیغام بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔