3 ناکام شادیوں کے بعد بالی وڈ گلوکار چوتھی شادی کے خواہشمند
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
بالی وڈ کے معروف گلوکار لکی علی، جو 66 سال کے ہو چکے ہیں، انہوں نے چوتھی شادی کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔
لکی علی معروف بھارتی کامیڈین محمود کے بیٹے ہیں اور کئی مشہور فلمی گیت گا چکے ہیں۔ ان کی گلوکاری آج بھی مقبول ہے، اور ان کے کنسرٹس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں دہلی میں ایک میوزک فیسٹیول کے دوران جب ان سے شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: "میرا خواب ہے کہ میں دوبارہ شادی کروں۔"
لکی علی کی شادیوں کی تفصیلات:
پہلی شادی (1996) – میگھن جین سے ہوئی، لیکن جلد ہی طلاق ہوگئی۔ اس شادی سے ان کے دو بچے، تاوز اور تسمیہ ہیں۔
دوسری شادی (2000) – پارسی لڑکی اناہیتا سے ہوئی، جو بعد میں مسلمان بھی ہوئیں۔ ان سے دو بچے، سارہ اور ریان ہیں، لیکن یہ شادی بھی زیادہ عرصہ نہ چل سکی۔
تیسری شادی (2010) – انہوں نے کیٹ الزبتھ سے شادی کی، اور ایک بیٹے کے والد بنے، مگر یہ رشتہ بھی 7 سال بعد ختم ہو گیا۔
لکی علی کی چوتھی شادی کی خواہش پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ کچھ لوگ ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ انہیں پہلے اپنی ناکامیوں پر غور کرنا چاہیے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لکی علی
پڑھیں:
کاجول ائیرپورٹ پرانجلی بن گئیں
ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ کاجول کا ساڑھی میں ملبوس ہو کر ائیر پورٹ پہنچنا سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔فلم بینوں میں ‘سمرن’ اور ‘انجلی’ کے نام سے مشہور اداکارہ کاجول نے بالی وڈ میں اپنے سفر کا آغاز 1992 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘بے خودی’ سے کیا، تاہم ان کی پہلی ہٹ فلم 1993 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘بازی گر’ ثابت ہوئی جس میں ان کے ہمراہ بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان نے منفی کردار نبھایا تھا۔
اداکارہ نے اپنے فلمی کرئیر کے عروج پر شادی کا فیصہ لیا جو آج بھی اداکاراؤں کیلئے حیران کن ہے کیونکہ یہ مانا جاتا ہے کہ اگر کوئی اداکارہ شادی کرلے اس کی فین فالوونگ میں کمی آجاتی ہے اور کرئیر لاکھ کوشش کے باوجود تنزلی کا شکار ہوجاتا ہے، تاہم اس خیال کے باوجود کاجول کا شادی کا فیصلہ لینا ایک جرأت مندانہ اقدام تھا۔
بھارتی فلم نگری کی مقبول ترین فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ اور ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں ‘انجلی‘ کا نٹ کھٹ کردار نبھانے والی اداکارہ کاجول بالی وڈ میں اپنی نٹ کھٹ و شوخ اداؤں اور منفرد ناز وانداز کے سبب سب کے دلوں پر راج کرتی ہیں
وہ جتنا فلمی دنیا میں اپنے کرداروں کے سبب مشہور ہیں اتنا ہی وہ حقیقی زندگی میں اپنے بے ساختہ بول پڑنے کی وجہ سے بھی پہچانی جاتی ہیں۔
اداکارہ کی سوشل میڈیا پر ائیرپورٹ لُک توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس میں عام شرٹ پینٹس یا کمفرٹیبل ڈریس کی جگہ دیسی پہناوا ساڑھی میں ملبوس نظر آئیں۔
کاجول نے سفید شیفون ساڑھی پہنی اور گلے میں چوکر پہن کر اپنے لُک کو کیجوئل کی بجائے فارمل رکھا جسکو دیکھ کر متعدد سوشل میڈیا صارفین نے یہ اندازہ لگایا کہ شاید کاجول کو ائیرپورٹ سے سیدھا کسی ایونٹ میں جانا ہے جس کی ڈیمانڈ یہ لُک ہے۔
کاجول کو ساڑھی پہنا دیکھ کر متعدد بالی وڈ متوالوں کو ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی انجلی یاد آگئی جو راہول کے ساتھ باسکٹ بال کھیلتے ہوئے اپنی ساڑھی میں الجھی ہوئی تھی لیکن خوبصورتی میں اپنی مثال آپ لگ رہی تھی۔
مزیدپڑھیں:ہماری منزل تیزی سے ترقی کرتا پاکستان ہے، شہباز شریف