پشاور میں ایران قونصلیٹ کی میزبانی میں اسلامی انقلاب کی چھیالیسویں سالگرہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل علی بنفشہ خوا، خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حسین چاقمی میں سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر ڈاکٹر بیرسٹر محمد علی سیف، پشاور وویمن چیمبر آف کامرس کی صدر رابعہ بصری، افغان قونصل جنرل محب اللہ جان اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں ایران قونصلیٹ کی میزبانی میں اسلامی انقلاب کی چھیالیسویں سالگرہ کے ایک پرشکوہ جشن کا اہتمام کیا گیا، جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل علی بنفشہ خوا، خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حسین چاقمی میں سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر ڈاکٹر بیرسٹر محمد علی سیف، پشاور وویمن چیمبر آف کامرس کی صدر رابعہ بصری، افغان قونصل جنرل محب اللہ جان، صوبائی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ محمد عدنان قادری، علامہ رمضان توقیر، پشاور ڈایوسیس چرچ آف پاکستان کے بشپ ہمفرے سرفراز پیٹر اور پاکستان کے دیگر سینیئر سیاستدانوں، مذہبی و سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور صحافیوں اور اسلامی انقلاب کے شیدائیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں قونصل جنرل نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب، آزادی، خودمختاری اور اسلامی جمہوریہ کے سلوگن کے ساتھ بیسویں صدی کی اہم ترین روداد کے عنوان سے کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ انہوں نے خود اعتمادی، اور سیاسی و ثقافتی خودمختاری نیز خود کفالت کو اسلامی انقلاب کی اہم ترین برکات میں شمار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اسلامی نے اسلامی انقلاب کے سائے میں، تمام تر رکاوٹوں، دباؤ اور پابندیوں کے باوجود، سائنس و ٹیکنالوجی، میڈیکل سائنس، نینو ٹیکنالوجی، اسٹم سیل اور ایرواسپیس سمیت مختلف شعبوں میں حیرت انگیز پیشرفت کی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسلامی جمہوریہ ایران خیبر پختونخوا اسلامی انقلاب
پڑھیں:
حافظ نعیم الرحمن کی پی ایف یو جے کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
لاہو ر (نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب صدر رانا محمد عظیم، سیکرٹری جنرل شکیل احمد کو مبارکباد دی ہے۔منصورہ سے جاری بیان میں انہوں نے شہر بانو کو سیکرٹری فنانس، احتشام الحق کو سیکرٹری اطلاعات منتخب ہونے پر جبکہ نائب صدور میں اشرف مجید، رانا حبیب الرحمان، غلام اکبر جعفری، جنید خانزادہ، سید اظہر حسین، قیصر مرزا، زبیر ایوب، خواتین نائب صدور میں فرحت فاطمہ، ناصرہ عتیق، غزالہ فصیح اور صائمہ نواز اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل محمد شاہد چودھری، محمد اسماعیل، میاں ندیم، محمد رافع فاروقی، طارق چودھری، لالہ قادر بھٹو، قمر زمان، مدنی اعجاز اوررصوان قاضی اور شمائلہ نواز کو مبارکباد دی ہے۔ اسی طرح انہوں نے پی ایف یو جے (PFUJ) کے دیگر منتخب عہدیداران کو بھی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے نومنتخب باڈی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یہ یقین دلایا ہے کہ جماعت اسلامی صحافی برادری کی جدوجہد کے ساتھ ہے۔