WE News:
2025-02-19@06:10:14 GMT

چیمپئنز ٹرافی کی کوئٹہ میں رونمائی

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

چیمپئنز ٹرافی کی کوئٹہ میں رونمائی

کوئٹہ کے ایک نجی ہوٹل میں چیمپیئنز ٹرافی کی رونمائی کی تقریب منعقد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: ٹیموں پر ڈالرز کی برسات، انعامی رقوم کا اعلان کردیا گیا

اس موقعے پر ڈسٹرکٹ کوئٹہ کرکٹ ایسو ایشن کے صدر اسد علی ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد خوش آئند ہے قرار دیا اور کہا کہ ہماری کوشس تھی کہ یہ ٹرافی شہر بھر میں گھمائی جائے لیکن سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں تھا۔

اسد علی ترین نے کہا کہ سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے شائقین کو مدعو نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی وارم اپ میچز کے لیے پاکستان اسکواڈز کا اعلان

انہوں نے کہا کہ اس وقت بلوچستان میں ریجنل سطح کے کرکٹ ٹورنامنٹس کا انعقاد ہو رہا ہے تاہم صوبے میں جلد ہی انٹرنیشنل کرکٹ بھی فعال کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی چیمپیئنز ٹرافی رونمائی چیمپیئنز ٹرافی کی کوئٹہ میں رونمائی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی چیمپیئنز ٹرافی رونمائی چیمپیئنز ٹرافی

پڑھیں:

چیمپیئنز ٹرافی؛ بھارتی ٹیم کے ناز نخرے ختم، ذاتی اسٹاف کے بغیر دبئی آمد

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم ذاتی اسٹاف کے بغیر دبئی پہنچ گئی۔

آسٹریلیا کے ناکام ٹور کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کی کئی سہولیات ختم کر دی تھیں اور اس بار بھارتی ٹیم کو ذاتی اسٹاف کے بغیر خلیجی ملک کا سفر کرنا پڑا ہے۔

شائقین کی بڑی تعداد اپنے ہیروز کا استقبال کرنے کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھی۔

View this post on Instagram

A post shared by Team India (@indiancricketteam)


بھارتی بورڈ کی جانب سے غیرملکی ٹورز پر عائد پابندیوں کی وجہ سے پلیئرز کو اپنے ذاتی اسٹاف کو ساتھ لانے کا موقع نہیں مل سکا، جس کی وجہ سے ان کے خانسامے اور ہیر ڈریسرز بھی ساتھ نہیں آسکے۔
ایک پرستار نے فقرہ کسا کہ اس بار بھارتی اسٹارز ہیئر اسٹائل کے بجائے کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھیں گے، دبئی آمد کے بعد کھلاڑی ایک ساتھ ٹیم بس پر ہوٹل کے لیے روانہ ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • آئی سی سی نے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے کمنٹیٹرز کا اعلان کردیا
  • شاہد آفریدی نے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اعلان کردہ قومی ٹیم پر اعتراض اٹھا دیا
  • چیمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف اوپننگ کون کرے گا؟ کپتان محمد رضوان نے بتادیا
  • پی سی بی بازی لے گیا، بھارتی کرکٹ ٹیم کی شرٹس پر پاکستان کا نام موجود
  • آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025: انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
  • چیمپیئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کی کراچی میں پریکٹس
  • پاکستان کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن، حارث روف سے متعلق اہم پیشرفت
  • چیمپیئنز ٹرافی؛ بھارتی ٹیم کے ناز نخرے ختم، ذاتی اسٹاف کے بغیر دبئی آمد
  • چیمپیئنز ٹرافی 2025: آسٹریلین کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
  • چیمپئنز ٹرافی کی رونمائی تقریب آج لاہور میں ہو گی