کراچی : نجی اسکول میں طالبہ کی والدہ پر تشدد، تحقیقات کیلیے کمیٹی قائم
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
کراچی:
کراچی میں ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ اسکولز سندھ نے بن قاسم کے نجی اسکول میں طالبہ کی والدہ پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا، تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی۔
کراچی کے علاقے بن قاسم میں واقع سندھی گوٹھ کے نجی اسکول میں 11 فروری کو طالبہ کی والدہ پر مبینہ طور پر تشدد کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ اسکولز سندھ نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کی ہدایت کر دی ہے۔
متاثرہ خاتون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم کے حوالے سے شکایت لے کر اسکول گئی تھی، جہاں ناظم اور مرد ٹیچر نے ان پر جسمانی تشدد کیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ان کو تھپڑ مارے گئے اور ان کے دونوں بچوں کے بیگ ان کے منہ پر مار کر انہیں اسکول سے نکال دیا گیا۔ اس کے علاوہ انہیں گالیاں دی گئیں۔ اس واقعے کے بعد متاثرہ خاتون نے انصاف کی فراہمی کی اپیل کردی۔
ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ اسکولز سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے جو تحقیقات کرے گی، اگر اسکول کی انتظامیہ ملوث ہوئی تو ان کے خلاف کارروائی کرے گی۔
ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ کے جاری کردہ دفتر کے حکم کے مطابق، تحقیقاتی کمیٹی تین دن کے اندر رپورٹ پیش کرے گی، کمیٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر قُربان علی بھٹو (چیئرمین)، ڈپٹی ڈائریکٹر نصراللہ حمزہ، اور ڈپٹی ڈائریکٹر غلام شبیر سولنگی شامل ہیں۔
کمیٹی اسکول کا دورہ کرے گی، اسکول پرنسپل اور متاثرہ والدین کے بیانات ریکارڈ کرے گی، اسکول کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق کرے گی، اور مکمل رپورٹ پیش کرے گی۔ یہ اقدام اسکولوں میں نظم و ضبط اور والدین کے ساتھ بہتر تعلقات کو یقینی بنانے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آف پرائیویٹ کرے گی
پڑھیں:
کراچی کنگز کی فتح سے ٹیم کا مورال بلند ہوا، اگلے میچز کیلیے بھی پرامید ہیں، عرفات منہاس
کراچی:پی ایس ایل 10 میں اپنے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف 4 وکٹوں سے کامیاب آغاز کرنے والی کراچی کنگز کے نوجوان آل راونڈرعرفات منہاس نے کہا ہے کہ فتح سے ٹیم کا مورال بلند ہوا، اعتماد کے ساتھ حریف ٹیم کے انداز میں جارحانہ کھیل پاناک کر کامیابی پائی، اگلے میچز کے لیے بھی بہت پر امید ہیں۔
نیشنل اسٹیڈیم میں میچ جیتنے کے بعد میڈیا سے گفگو کرتے ہوئے ملتان سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ عرفات منہاس نے کہا کہ 235 رنز کے بڑے ہدف کو پانے کے لیے بلا خوف و خطر کرکٹ کھیلی، کامیابی کا یقین تھا، ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد سینچری جڑنے والے جیمز وینس اور خوش دل شاہ نے بیٹنگ کے لیے موزوں وکٹ پر 5 ویں وکٹ کی شراکت میں 142 رنز جوڑ کر کراچی کنگز کو ٹارگٹ تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا، جیت سے ٹیم کا مومینٹم بنتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹاپ پلیئرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنا سیکھنے کا موقع ہے، ہائی اسکورننگ میچز میں رسک لینا پڑتا ہے، اپنے حوالے سے عرفات منہاس نے کہا کہ بیٹنگ آل راؤنڈر ہوں اور ٹیم میں دیے جانے والے اپنے کردار سے بخوبی واقف ہوں، میچ میں فرنٹ لائن اسپنر کے طور پر کھیلا، انہوں نے کہا کہ آل راؤنڈر ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ باقاعدہ مکمل اسپن بولر نہیں۔
کراچی کنگز اپنا دوسرا میچ منگل کو ہوم گراؤنڈ نیشنل اسٹیڈیم پر لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گی۔