شرکاء سے خطاب مولانا ہادی ولایتی اور مولانا سید عروج زیدی نے کیا اور ظہور امام مہدی (عج) کی تیاری، مظلومین جہان کی حمایت اور ظلم کے خلاف قیام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیراہتمام ولادت باسعادت حضرت امام مہدی علیہ السلام اور شبِ برأت کے موقع پر مرکزی شبِ دعا کا اجتماع بعنوان یوم مستضعفین جہاں نیٹی جیٹی پل (نزد PNSC بلڈنگ) پر ہوا۔ تلاوت کلام پاک سے مرکزی دعائیہ اجتماع کا آغاز کیا۔ شرکاء سے خطاب مولانا ہادی ولایتی اور مولانا سید عروج زیدی نے کیا اور ظہور امام مہدی (عج) کی تیاری، مظلومین جہان کی حمایت اور ظلم کے خلاف قیام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ مرکزی شبد کے دوران شاعرِ اہلبیتؑ زین جعفری، یاسر شاہ، دستہ امامیہ کے صاجبانِ بیاض شبیہ حیدر، جری سجاد نقوی، عون جعفری و دیگر نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ دعائے کمیل کی تلاوت محسن رفیق نے کی، جبکہ دستہ امامیہ کراچی کے مرکزی صاحبِ بیاض عاطر حیدر نے امام زمانہؑ کے حضور استغاثہ پیش کیا، جس میں فلسطین، کشمیر، یمن اور دیگر مظلوم اقوام کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں اور امام مہدی (ع) کے جلد ظہور کیلئے گریہ و زاری کی گئی۔

اس موقع پر شرکاء شب دعا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ظلم کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور مستضعفین کی حمایت میں ہر ممکن اقدام کریں گے۔ مرکزی شب دعا کے اجتماع میں آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدر سروش زیدی، عہداران و کارکنان سمیت کثیر تعداد میں عاشقان امام مہدیؑ نے شرکت کی۔ مرکزی شب دعا کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ (عج) سے کیا گیا۔ مرکزی شب دعا کے موقع پر خون کی بڑھتی ہوئی قلت کے پیش نظر آئی ایس او کی جانب سے خون کا عطیاتی کیمپ بھی لگایا گیا، جہاں مرد و خواتین شرکاء نے مستحق مریضوں کیلئے خون کے عطیات دیئے، اس کے علاوہ شرکاء کیلئے سبیل کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

کراچ: وکلاء کا احتجاج، سٹی کورٹ دروازے سائلین کیلئے آج بھی بند

—فائل فوٹو

کینالز منصوبے کے خلاف سٹی کورٹ کراچی میں وکلاء کا احتجاج بھی جاری ہے۔

 وکلاء نے سٹی کورٹ کے دروازے آج بھی سائلین کے لیے بند کر دیے ہیں۔

وکلاء کے علاوہ کسی کو احاطہ عدالت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

کراچی: سٹی کورٹ میں وکلاء کی ہڑتال، سائلین پریشان

کراچی میں سٹی کورٹ میں وکلاء کی جانب سے ہڑتال کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اس حوالے سے وکلاء کا کہنا ہے کہ جب تک نہروں کی تعمیر کا نوٹیفکیشن واپس نہیں لیا جاتا، احتجاج جاری رہے گا۔

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں عدالتی امور معمول کے مطابق جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جامعہ کشمیر میں بھارتی عزائم کے خلاف، افواج پاکستان کے حق میں عظیم الشان ریلی
  • کراچی میں آن لائن ٹیکسی سروسز کو ایک نظام میں لانے کیلئے اقدامات
  • محبان اہلبیتؑ کو حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت اور توسل سے غافل نہیں رہنا چاہیئے، معصومہ نقوی
  • محبان اہلبیتؑ کو حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت اور توسل سے غافل نہیں رہنا چاہیے، معصومہ نقوی
  • گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی روضہ امام موسیٰ کاظمؑ اور امام محمد تقیؑ پر حاضری
  • چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے  خواب کو حقیقت میں تبدیل کریں گے ، چینی صدر
  • اسرائیل ریاست نہیں، فلسطین پر قابض صیہونی گروہ ہے، مولانا فضل الرحمان
  • کراچ: وکلاء کا احتجاج، سٹی کورٹ دروازے سائلین کیلئے آج بھی بند
  • پاکستانی مفتیوں کا فلسطین کیلئے فرضیت جہاد کا فتویٰ، مولانا امین شہیدی کا خصوصی انٹرویو
  • پنجاب حکومت کا ڈی این اے کیلئے مرکزی ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ