بابراعظم نے نیا اعزاز اپنے نام کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے ون ڈے انٹرنیشنلز میں تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم نے 10 رنز مکمل کرتے ہی ون ڈے فارمیٹ میں پاکستانی کیلئے تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔
انہوں نے 125 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 55.
30 سالہ بابر ون ڈے فارمیٹ میں 6 ہزار بنانے والے مجموعی طور پر 11ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں، اس فہرست میں سابق کپتان انضمام الحق 11 ہزار 701 رنز کیساتھ ٹاپ پر موجود ہیں۔ان کے بعد محمد یوسف (9,554) اور سعید انور (8,824) کیساتھ دوسرے تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
مولانا فضل الرحمان کو نشانہ بنانے کے لئے مسلح ٹارگٹ کلرز کو ذمہ داری دی سونپ دی گئی
مولانا فضل الرحمان کو نشانہ بنانے کے لئے مسلح ٹارگٹ کلرز کو ذمہ داری دی سونپ دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز
ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان) اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سبرب سر کل ڈیرہ کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان کو ایڈوائزری نوٹس جاری کیا گیا ہے کہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ FAK کے دہشتگردوں نے مولانا فضل الرحمان کو حکومتی اور مرکزی مذہبی سیاسی معاملات میں ملوث ہونے کی وجہ سے نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
اس مقصد کے لیے مسلح ٹارگٹ کلرز کو منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
مذکورہ بالا منصوبہ کو خفیہ طریقے سے سر انجام دیا جائے گا اور FAK کے دہشتگرد اس کاروائی کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کریں گے۔ مولانا فضل الرحمن کو بتایا گیا ہے کہ وہ اپنی رہائش گاہ پر سیکیورٹی کی تعداد کو بڑھائیں۔ باہر آنے جانے کی موومنٹ کم کریں ،ملنے کیلئے آنے والے سائلین وغیرہ کی مکمل تلاشی و ریکارڈ مرتب رکھیں ۔