اے آر رحمان کا انڈین یوٹیوبر رنویر الہ آبادیا کے تنازعے پر دلچسپ تبصرہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
معروف موسیقار اے آر رحمان نے فلم چھاوا کے میوزک لانچ ایونٹ میں رنویر الہ آبادیا تنازعے پر دلچسپ تبصرہ کیا، جس نے سب کو حیران کر دیا۔
یہ ایونٹ ممبئی کے نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر میں منعقد ہوا، جہاں وکی کوشل، راشمیکا مندانا، ڈائریکٹر لکشمن اوٹیکر اور پروڈیوسر دنیش وجن نے شرکت کی۔
ایونٹ میں وکی کوشل نے اے آر رحمان سے دلچسپ سوالات کیے، جن میں سے ایک تھا: "آپ اپنی موسیقی کو تین ایموجیز میں بیان کریں گے؟"
اے آر رحمان نے ہنستے ہوئے کہا، "ایک تو وہ ہوگا جس کا منہ بند ہو، کیونکہ پچھلے ہفتے ہم نے دیکھا کہ جب منہ کھلا تو کیا ہوا!" یہ جملہ سنتے ہی ایونٹ میں قہقہے گونج اٹھے۔ جب وکی نے مزید دو ایموجیز کے بارے میں پوچھا، تو رحمان نے مسکراتے ہوئے کہا، "باقی دونوں بھی وہی ہوں گے!"
وکی کوشل نے ایک اور سوال کیا، "اگر آپ اپنی زندگی پر ساؤنڈ ٹریک بنائیں، تو اس کا ٹائٹل کیا ہوگا؟" رحمان نے توقف کے بعد جواب دیا، "سمارپن!" (یعنی مکمل خود سپردگی)
اس کے علاوہ، جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس قسم کی موسیقی سنتے ہیں، تو انہوں نے بتایا، "جب میں کام کر رہا ہوتا ہوں تو کچھ نہیں سنتا، بس گھر جا کر سو جاتا ہوں۔ لیکن جب سفر میں ہوتا ہوں، تو کلاسیکی موسیقی، نصرت فتح علی خان یا کمار گندھرو کے گانے سنتا ہوں!"
وکی کوشل نے مزاحیہ انداز میں کہا، "مجھے وہ پلے لسٹ چاہیے، تاکہ میں جان سکوں کہ اے آر رحمان کی طرح ریلیکس کیسے کیا جاتا ہے!" جس پر رحمان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، "یا پھر بس ریڈیو سن لو!"
فلم چھاوا 14 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اے آر رحمان وکی کوشل
پڑھیں:
بیٹے نے اپنی شادی پر نہیں بلایا؛ اداکار راج ببر کا دلچسپ ردعمل سامنے آگیا
راج ببر اور سمیتا پاٹل کے بیٹے پریتیک نے اپنی دوست پریہ بنرجی کے ساتھ ایک شاندار تقریب میں شادی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ شادی اس لیے بھی سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہی ہے کیوں کہ دلہے کے والد اداکار راج ببر کو دعوت نہیں دی گئی تھی۔
پریتیک کے سوتیلے بھائی نے بتایا کہ جب میں نے ڈیڈی (راج ببر ) سے کہا کہ میڈیا والے پوچھ رہے ہیں کہ آپ لوگوں کو شادی میں کیوں نہیں بلایا گیا تو میرے والد نے جواب دیا کہ کہہ دو مرد تو شادی کرتے رہتے ہیں۔ اس میں ایسا کیا ہے جو نیا ہے۔
آریہ ببر نے بھی مزاحیہ انداز میں کہا کہ میرے والد نے دو بار شادی کی، میری بہن نے دو شادیاں کیں اور اب میرا بھائی دوسری بار شادی کر رہا ہے۔ یہاں تک کہ میرا کتا بھی دو گرل فرینڈز رکھتا ہے۔ تو مجھے دوسری بار شادی کرنے میں کوئی اعتراض نہیں البتہ جہاں تک میری بات ہے تو میں بس طلاق کے جھمیلوں سے نمٹنے میں سست ہوں۔
آریہ نے مزید کہا کہ مجھے حیرت ہے کہ پریتیک نے اپنی شادی میں مجھے کیوں نہیں بلایا میں سمجھتا تھا کہ پریتیک اور میں سوتیلے بھائی ہونے کے باوجود ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں۔
آریہ نے کہا کہ اگرچہ میں سمجھ سکتا ہوں کہ پریتیک میری ماں نادرہ بابر کو مدعو نہیں کرنا چاہتا تھا جو ان کی سوتیلی ماں ہیں لیکن کم از کم اسے اپنے والد راج ببر اور مجھے ضرور بلانا چاہیے تھا۔
یاد رہے کہ معروف اداکار راج ببر نے پہلی شادی اداکارہ سمیتا پاٹل سے کی تھی جن سے ایک بیٹا پریتیک ہے تاہم اداکارہ کے انتقال کے بعد راج ببر نے دوسری شادی کی تھی۔