Daily Ausaf:
2025-02-20@20:42:14 GMT

سابق وزیر اعظم نواز شریف ترک صدر سے کیوں نہیں مل سکے؟

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف آج کل جاتی امرا میں ہی اپنی مصروفیت جاری رکھے ہوئے ہیں ،اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقاتیں ہوں یا پارٹی میٹنگز، نواز شریف جاتی امرا میں واقع اپنی رہائش گاہ میں ہی قیام پذیر ہیں۔

پاکستان کے2 روزہ دورے پر آئے ترک صدر رجب طیب اردوان اپنا دورہ مکمل کر کے واپس جاچکے ہیں، جس کے بعد یہ بحث شروع ہوگئی ہے کہ میاں نواز شریف ترک صدر سے ملنے اسلام آباد کیوں نہیں گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف، صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کا استقبال کیا تھا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات میں مریم نواز نے صدر مسلم لیگ نواز شریف کی جانب سے انہیں سلام بھیجتے ہوئے بتایا کہ وہ آپ سے ملنے کے خواہاں تھے مگر طبیعت کی ناسازی کے باعث نہیں آسکے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کی طبعیت زیادہ خراب نہیں ہے مگر انہیں فلو ہو گیا ہے جس کی وجہ سے وہ باہر نکلنے میں احتیاط برت رہے ہیں، تاہم پنجاب کے مختلف ڈویژنوں کے اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقاتوں میں صوبے میں جاری ترقیاتی کام سمیت اور پارٹی کی مقبولیت کا جائزہ لے رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:بھارت کو امریکا سے ایف 35 طیارے کب تک مل سکتے ہیں، دہلی کو کیا قربانی دینا ہوگی ؟

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: نواز شریف

پڑھیں:

کون ہے جس نے پاکستان میں فتنہ فساد کی سیاست کا آغاز کیا؟ مریم نواز

مریم نواز : فوٹو فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کون ہے جس نے پاکستان میں فتنہ فساد کی سیاست کا آغاز کیا؟ انتہاپسندی اور بدتہذیبی کا کلچر کس نے متعارف کروایا؟ آج جس چیز کی سزا وہ بھگت رہے ہیں اس کے پیچھے بہت وجوہات ہیں، میری کارکردگی پر وہ بات نہیں کرسکتے۔

 الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ایک بھی پروجیکٹ وزیراعظم شہباز شریف سے نہیں مانگا، میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں اپنا ذاتی کام نہیں کرتی، اپنی کرسی کو آج تک اپنے کاروبار کیلئے استعمال نہیں کیا۔

حالات نے ایسا پلٹا کھایا، وہ شخص مکافات عمل کا شکار ہوکر میرے پاس اڈیالا جیل میں بند ہے، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر ان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نہ اسے پکڑنے کا کہا تھا اور نہ چھوڑنے کا کہا،

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پہلی بار ملک پر حملہ کرنے کا دھبہ کس پر لگا؟ سیاست میں اختلاف ہوسکتا ہے، تہذیب کے دائرے میں بات چیت ہوسکتی ہے،
ملک پر حملے کا جو دھبہ ہے وہ بھی کس پر لگا، میں نے نام نہیں لینا۔

انہوں نے کہا کہ ہم طلبا کو لیپ ٹاپ دے رہے ہیں، یہ پیٹرول بم، کیلوں والے ڈنڈے دے رہے ہیں، جس نے ملک کو نقصان پہنچایا اسے کبھی معاف نہیں کروں گی۔

مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی کے موجودہ حالات کو مکافات عمل قرار دے دیا

مریم نواز نے کہا کہ نوجوان کسی کے اقتدار کی ہوس کا ایندھن نہ بنیں، حسان نیازی چیئرمین پی ٹی آئی کا بھانجا ہے، ان کے والد اور والدہ پریشان ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا حکومت کی ترجیح ہے، گرین اور کلین پنجاب کا خواب حقیقت کا روپ دھار چکا ہے، 500 الیکٹرک بسیں اگست میں پنجاب آجائیں گی، چیف منسٹر گرین الیکٹرو کارڈ طلبا، بزرگوں اور معذور افراد کیلئے فری ہوگا، گرین بس کا کم از کم کرایہ 20 روپے رکھا ہے، خواتین کی ہراسانی کی روک تھام کیلئے بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب  نے کہا کہ تمام بسوں میں فری وائی فائی اور موبائل چارجنگ کی سہولت ہے، الیکٹرک بسوں سے 17 ہزار مسافروں کو سفری سہولت ملے گی، فیصل آباد میں الیکٹرک بسیں بنا رہے ہیں چینی کمپنیوں کو بھی دعوت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے پنجاب کے وسائل کو بڑھاؤں، آئندہ مالی سال میں فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں میٹرو بس شروع کریں گے، پاکستان کی پہلی ٹرام ٹھوکر نیاز بیگ سے ہربنس پورہ تک ایک سال میں چلانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کون ہے جس نے پاکستان میں فتنہ فساد کی سیاست کا آغاز کیا؟ مریم نواز
  • مصنوعی سیاسی بحران کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے: نواز شریف
  • مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، نواز شریف
  • سابق وزیراعظم نواز شریف کو غلط نکالا گیا لیکن دراصل نکلوایا کس نے تھا؟شیرافضل مروت  نے واضح کردیا
  • مخالفین کو حسد اور بدتمیزی کے سوا کچھ نہیں آتا، نوازشریف
  • نواز شریف کو غلط نکالا گیا، باجوہ نے انہیں نکالا اور ثاقب نثار کو استعمال کیا گیا، شیر افضل
  • مہنگائی میں مزید کمی سے عوام کو مزید ریلیف ملنے کی اُمید ہے: نواز شریف
  • وقت نے ثابت کیا مخالفین کو بغض، حسد، گالم گلوچ، بدتمیزی کے سوا کچھ نہیں آتا، نواز شریف
  • کرپشن معاشی،معاشی ،مہنگائی ‘ندتمیزی تبدیلی کی ‘‘سوغاتیں : نواز شریف : میرے پاس مخالفین کے اے سی بند کرانے کا وقت نہیں : مریم نواز
  • نوازشریف کو اقامہ کی بجائے بیٹے کی تنخواہ پر نکالنا غلط تھا،  شیر افضل مروت