اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان کی نیو ڈویلپمنٹ بینک میں شمولیت کی منظوری دے
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان کی نیو ڈویلپمنٹ بینک میں شمولیت کی منظوری دے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان کی نیو ڈویلپمنٹ بینک میں شمولیت کی منظوری دے دی، پاکستان 582 ملین ڈالر کے 5,882 شیئرز خریدے گا، 116 ملین ڈالر فوری ادا کرے گا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزارت تجارت کی درآمدی پالیسی آرڈر میں نئی اشیا شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔
فیصلے کے تحت پی ایس کیو سی اے کی نئے معیاری اشیا کو لازمی ریگولیٹری فریم ورک میں شامل کر دیا گیا، پاکستان کی نیو ڈویلپمنٹ بینک میں شمولیت کی منظوری دے دی گئی۔ پاکستان 582 ملین ڈالر کے 5,882 شیئرز خریدے گا، 116 ملین ڈالر فوری ادا کیے جائیں گے۔اسی طرح ڈسکوز کے شیئرز صدر پاکستان کے نام منتقل کرنے کی منظوری دی گئی، کمیٹی نے ہدایت دی کہ ٹرانسفر سے مالی اثرات نہ ہونے کی تصدیق ضروری ہے۔
اجلاس میں پی ایس او اور سوکار کی مشترکہ ٹریڈنگ کمپنی کے قیام کی منظوری دی گئی، کمپنی کے قیام کے لیے سرمایہ کاری اور آپریشنل امور کی جانچ پڑتال کی ہدایت دی گئی۔اجلاس میں 133 ترقیاتی منصوبوں کے لیے 19.
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری دی گئی ملین ڈالر کمیٹی نے کے لیے
پڑھیں:
پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری خوش آئند ہے: وزیر اعظم
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری خوش آئند ہے۔وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کے وفد کی ملاقات ہوئی. جس میں وزیراعظم نے وفد کی پاکستان آمد پر خیرمقدم کیا۔ملاقات کے دروان وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک اور پاکستان کی شراکت داری گزشتہ سات دہائیوں ہر محیط ہے. عالمی بینک کے تعاون سے پاکستان میں بڑے منصوبے تعمیر ہوئے. ان منصوبوں نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری سے استفادہ حاصل کیا.عالمی بینک نے 2022 کے سیلاب کے دوران پاکستان میں متاثرہ لوگوں کی مدد کی۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری خوش آئند ہے، 20ارب ڈالر سے پاکستان میں مختلف منصوبوں سے ترقی کا نیا باب کھلے گا۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے نجی شعبے میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کا پہیہ تیزی سے گھومے گا.پاکستان کا ادارہ جاتی و معاشی اصلاحات کا پروگرام تیزی سے جاری ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی معیشت صحیح سمت اور ترقی کی جانب گامزن ہے. ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کیلئے ابھی مزید سفر طے کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدات، ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے، شرح سود کم ہونے سے پیداواری شعبے میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے. کرپشن کو کنٹرول کرنے کیلئے نظام میں شفافیت لا رہے ہیں۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ ایف بی آر کی اصلاحات میں ڈیجیٹلائزیشن پر کام جاری ہے.بجلی شعبے کی اصلاحات سے بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور خسارے میں کمی لا رہے ہیں. ایس آئی ایف سی کی بدولت ملک میں سرمایہ کاری کیلئے پر کشش ماحول فراہم کیا گیا۔