بھارتی اداکارہ سرگن مہتا کو بڑا دھچکا، 70 لاکھ کے فراڈ کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
معروف اداکارہ اور پروڈیوسر سرگن مہتا نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ اور روی دوبے اپنا پہلا ٹی وی شو ’اُڈاریاں‘ بنا رہے تھے، تو انہیں 70 لاکھ روپے کے فراڈ کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ چونکا دینے والا انکشاف انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کیا، جہاں انہوں نے اپنی پروڈکشن کمپنی کی مشکلات پر روشنی ڈالی۔
سرگن مہتا نے بتایا، "اُڈاریاں کے وقت ہم نے اپنی ساری جمع پونجی لگا دی تھی۔ اور جب ہمارا سیٹ بن رہا تھا، تو کسی نے ہمارے ساتھ 70 لاکھ کا فراڈ کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ اُس وقت شو آن ایئر جانے میں صرف 15 دن رہ گئے تھے، اور ہمارے پاس بس ایک خالی فلور تھا۔
سرگن نے مزید بتایا کہ وہ غصے میں آرٹ ڈائریکٹر سے جھگڑ پڑیں اور سیکیورٹی کو مداخلت کرنا پڑی۔ اس صورتحال نے انہیں شدید ذہنی دباؤ میں ڈال دیا، اور وہ کار میں بیٹھ کر رونے لگیں کہ آیا پروڈیوسر بننے کا فیصلہ صحیح تھا یا نہیں۔
اس دوران روی دوبے نے حوصلہ نہیں کھویا۔ سرگن نے بتایا، "روی نے مجھے تسلی دی اور کہا، ’گئی نا؟ نظر اُتر گئی! سب ٹھیک ہو جائے گا، ہم دوبارہ کما لیں گے۔‘"
یہ مشکل وقت 4 سے 5 ماہ تک جاری رہا، مگر سرگن اور روی کی محنت اور صبر نے انہیں کامیاب بنا دیا۔ آج اُڈاریاں انڈسٹری کا ایک کامیاب شو ہے، جس میں پرینکا چہر چودھری، انکت گپتا، ابھیشیک کمار اور ایشا ملویہ جیسے مشہور ستارے شامل تھے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
یو اے ای کی ویزا پابندیاں نرم، 6 ماہ میں 4 لاکھ پاکستانی امارات پہنچ گئے
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کو وزارت اوورسیز کے حکام نے آگاہ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے ویزا پابندیاں نرم کی گئی ہیں، جس کے بعد مسائل کم ہوئے ہیں، اور گزشتہ 6 ماہ میں 4 لاکھ 2 ہزار پاکستانی یو اے ای جاچکے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزارت کے حکام نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ وزیراعظم نے دورہ متحدہ امارات میں اعلیٰ حکام کے ساتھ ویزا پابندیوں کا معاملہ اٹھایا اٹھایا تھا، پاکستانی سفارتخانہ یو اے ای میں اماراتی حکام کے ساتھ ویزا پابندیوں میں مزید نرمی کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانیز کا اجلاس چیئرمین ذہشان خانزادہ کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں وزارت کے افسران نے بتایا کہ یو اے ای کے ساتھ ویزا مسائل اب کم ہوچکے ہیں،
سیکریٹری وزارت اوور سیز پاکستانیز نے کہا کہ ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کی پروفائلنگ کروا رہے ہیں، بیرون ملک سے موبائل لانے والے پاکستانیوں پر ٹیکس سے متعلق ایف بی آر کے ساتھ معاملہ زیر بحث ہے۔
انہوں نے قائمہ کمیٹی کو مزید بتایا کہ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوشن (ای او بی آئی) میں ایک کروڑ پرائیویٹ ملازمین رجسٹرڈ ہیں۔
وزارت کے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ 19 ممالک میں پاکستان کے 24 کمیونٹی ویلفئیر اتاشی ہیں، جن کو قونصلر رسائی حاصل ہے، پاکستان کا صرف ملائیشیا اور انڈونیشیا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہے۔
حکام نے بتایا کہ یو اے ای میں پاکستانی سفارت خانہ متعلقہ وزارت کے ساتھ ملاقات کرنے کی کوشش کررہا ہے، تاہم پاکستانی سفارت خانے اور یو اے ای وزارت کے درمیان اب تک ملاقات نہیں ہوسکی۔