کےفور منصوبے کی راہ میں حائل رکاوٹ ختم
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) شہر کو اضافی پانی کے منصوبے کےفور کی راہ میں حائل رکاوٹ دور ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق کےفور منصوبے کے راستے کی 100 ایکڑ زمین پر حکم امتناع ختم کر کے عدالت نے کیس مسترد کر دیا۔
سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے 4 مئی 2018 کو حکم امتناع جاری کیا تھا۔
وکیل واٹر کارپوریشن بیرسٹر ولید خانزادہ نے کہا کہ حکم امتناع کےفور منصوبے انفراسٹرکچر کی تیاری میں رکاوٹ ہے مدعی کا مؤقف ہے زمین پر تعمیرات کرکے تیسرے فریق کو دی گئی ہیں تیسرے فریق نے تاحال رجوع نہیں کیا اس کا مطلب ہے انھیں کوئی اعتراض نہیں۔
وکیل کا کہنا تھا کہ حکومت کو عوامی اہمیت کے منصوبوں کیلئے زمین حاصل کرنے کا قانونی اختیار ہے تاخیر کی وجہ سےمنصوبے کی لاگت 25سے بڑھ کر 125 کھرب ہو چکی، مدعی کو اپنی زمین کے معاوضے کیلئے ریفرنس دائر کرنا چاہیے تھا عدالت میں دعویٰ دائر کرنے کا جواز نہیں کیس قابل سماعت نہیں۔
مزیدپڑھیں:دل چاہتا ہے طلبہ کیلیے تمام وسائل لا کر پیش کر دوں، مریم نواز
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ ،این اے 18 ہری پور میں دھاندلی کی تحقیقات روکنے کا حکم امتناع ختم
اسلام آباد ہائیکورٹ ،این اے 18 ہری پور میں دھاندلی کی تحقیقات روکنے کا حکم امتناع ختم WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)این اے 18ہری پور الیکشن دھاندلی کیس ،این اے 18 ہری پور میں دھاندلی کی تحقیقات روکنے کا حکم امتناع ختم، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے حلقے میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف درخواست نمٹا دی، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے فیصلہ سنا دیا ،عدالت نے الیکشن کمیشن کو فریقین کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا ۔