لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تقرریوں کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28 فروری کو طلب
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تقرریوں کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28 فروری کو طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )چیف جسٹس یحیی آفریدی نے لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تقرریوں کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28 فروری کو طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تقرریوں کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا، اجلاس 28 فروری کو سپریم کورٹ میں ہوگا۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی جوڈیشل کمیشن اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں پنجاب کے 8 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔راجہ غضنفر علی خان، قیصر نذیر بٹ، اکمل خان کے نام زیرغور آئیں گے، اسی طرح جزیلہ اسلم، طارق محمود باجوہ، شاہدہ سعید، اکبر گل خان کے ناموں پر بھی غور ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اجلاس 28 فروری کو
پڑھیں:
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے سیکرٹری کو تبدیل کر دیا گیا
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے سیکرٹری کو تبدیل کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق گریڈ 21 کے ایڈیشنل رجسٹرار مقصود احمد کو سیکرٹری ٹو چیف جسٹس تعینات کر دیا گیا۔
قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری سے رجسٹرارآفس نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
واضح رہے اس سے قبل نور مرزا سیکرٹری ٹو چیف جسٹس فرائض سرانجام دے رہے تھے۔