اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے تحفے میں ملنے والی گاڑیاں توشہ خانہ میں جمع کرا دیں۔دورہ پاکستان کے دوران ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کو الیکٹرک گاڑیوں کا تحفہ دیا گیا تھا جسے توشہ خانہ میں جمع کرا دیا گیا ہے۔وزیراعظم نے گزشتہ روز ہی گاڑی توشہ خانہ میں جمع کرائی تھی جس کی کابینہ سیکرٹریٹ نے تصدیق کردی تھی۔صدر آصف علی زرداری نے بھی ترک صدر سے تحفہ ملنے والی گاڑی توشہ خانہ میں جمع کرا دی ہے۔

کراچی میں 6جنوری سے لاپتہ لڑکے کی لاش مل گئی، بچپن کے دوست قاتل نکلے

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: توشہ خانہ میں جمع کرا

پڑھیں:

آصفہ بھٹو زرداری ماہانہ تنخواہ نہ لینے والی واحد قومی اسمبلی قرار

آصفہ بھٹو زرداری ماہانہ تنخواہ نہ لینے والی واحد قومی اسمبلی قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )خاتون اول، پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری 314 اراکینِ اسمبلی میں سے واحد ایم این اے ہیں جو ماہانہ تنخواہ نہیں لے رہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری سمیت 313 قانون ساز حکومت سے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی این اے 207 پر بلا مقابلہ منتخب ہونے والی آصفہ بھٹو تنخواہ نہیں لے رہیں۔گزشتہ سال قومی اسمبلی کے طور پر حلف اٹھانے کے 2 ماہ بعد آصفہ نے گزشتہ سال جون میں اعلان کیا تھا کہ وہ تنخواہ یا کوئی الائونس نہیں لیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کا معیشت کی بحالی اور عوام کو ریلیف ملنے کی امید کا اظہار
  • عمران،بشریٰ کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
  • توشہ خانہ ٹو کیس:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی
  • عمران خان کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اچانک ملتوی، معمول سے ہٹ کر طویل تاریخ پڑگئی
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
  • توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی ، عمران خان کے وکیل شک میں مبتلا
  • توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی
  • توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
  • توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بنا کسی کارروائی کے ملتوی، عمران خان کے وکیل شک میں مبتلا
  • آصفہ بھٹو زرداری ماہانہ تنخواہ نہ لینے والی واحد قومی اسمبلی قرار