شادی کرائیں اور ضلع کونسل کے دفتر سے 57 ہزار انعام پائیں
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
بیجنگ(نیوز ڈیسک) چین نے سکڑتی ہوئی آبادی کے مسئلے سے نمٹنے اور شادی کی ترغیب دلانے کے لیے نوجوان جوڑوں کو تحفے کے طور پور نقد رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔
تائیوان کے اخبار ٹیپی ٹائمز کے مطابق چین کے شہر لولیناگ کا شمار ان متعدد شہروں میں ہوتا ہے جہاں کی مقامی انتظامیہ شادی کرنے پر 1500 یوان یعنی 205 ڈالر انعام کے طور پر دے رہی ہے۔
چین کی آبادی میں گزشتہ تین سالوں سے مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے جبکہ نوجوانوں کے مقابلے میں عمر رسیدہ افراد کی شرح زیادہ ہے۔ لولیناگ میں نوبیاہتے جوڑوں کے لیے مختص 1500 یوان کی رقم دراصل ایک ماہ کی اوسط اجرت کے نصف کے برابر ہے۔
نوجوان نسل کی شادی میں عدم دلچسپی
چینی حکومت کی یہ پالیسی شادی کی ترغیب دلانے کے لیے کافی مؤثر ہے، تاہم اس کے باوجود نوجوان شادی کرنے میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے۔
ماہرین کے مطابق بچوں کی پرورش، تعلیم کے اخراجات اور نئے گریجویٹس کے لیے روزگار کے بڑھتے ہوئے چیلنجز ایسے عوامل ہیں جو شادیاں کرنے یا بچے پیدا کرنے کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہیں۔
شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی رقم شادی جیسی ایک بڑی تبدیلی کے لیے ناکافی ہے۔
بچوں کی پیدائش پر بھی انعام
لولیناگ کی مقامی انتظامیہ نے بچے کی پیدائش پر میڈیکل انشورنس دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ پہلے بچے کی پیدائش پر 2 ہزار یوان جبکہ دوسرے پر 5 ہزار اور تیسرے پر 8 ہزار یوان شادی شدہ جوڑوں کو دیے جاتے ہیں۔رجسٹری آفس میں ایک عہدیدار نے بتایا کہ نئے سال کے آغاز سے اب تک 400 جوڑے صرف اس دفتر میں اپنی شادی رجسٹر کروا چکے ہیں۔
شرح پیدائش میں کمی کےباعث کنڈر گارٹن اسکول بند
چین میں بچوں کی شرح پیدائش میں بہت زیادہ کمی واقع ہوئی ہے۔شرح پیدائش میں کمی اور طلب نہ ہونے کے باعث بچوں کے کنڈرگارٹن سکول بھی بند ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
چین کی آبادی 1.
مزیدپڑھیں:راکھی ساونت پاکستانی پولیس اہلکار سے شادی کی خواہش مند
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
شادی کرکے بھارت جانے والی 2 پاکستانی خواتین کو واپس بھیج دیا گیا
شادی کے بعد بھارت جانے والی 2 پاکستانی خواتین کو واپس بھیج دیا گیا۔
واپس آنے والی دونوں خواتین کے شوہر بھارتی شہری ہیں، متاثرہ خواتین نے واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کی۔
ایک خاتون نے کہا کہ شادی کے بعد بھارت گئی تھی جہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، 4 ماہ کا بیٹا شوہر کے پاس ہے اور مجھے زبردستی واپس بھیج دیا گیا ہے۔
دوسری خاتون نے بتایا کہ شادی کے بعد بھارت گئی جہاں 4 بچے پیدا ہوئے، پاکستانی شہریت ہونے کے باعث مجھے بھی زبردستی بےدخل کردیا گیا۔