حافظ نعیم الرحمان نے کسان کارڈ کو قرض کارڈ قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کسان کارڈ کو قرض کارڈ قرار دے دیا۔
لاہور چیئرنگ کراس مال روڈ پر کسانوں سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کئی ہفتوں سے بہاولنگر میں کسانوں کے حقوق کےلئے احتجاج کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں کارکنوں کو گرفتار کرکے بسوں کو روکا اور تھانوں میں بند کیا گیا، سامنے وہ اسمبلی ہے جس نے کچھ مہینے پہلے تنخواہوں میں اضافہ کیا۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ فوجی آپریشن مسائل کا حل نہیں، ہم پہلے دن سے اس کے مخالف ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ یہ وہ پنجاب اسمبلی ہے، جو فارم 47 پر وجود میں آئی، حکومت سے مطالبہ ہے کہ مطالبات تسلیم کیے جائیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کسانوں کو دھوکا دیا گیا، پہلے 3900 روپے گندم کا ریٹ رکھا، پھر مکر گئے، کسان حکومت کی وجہ سے زمین پر آگئے، وہ مقروض ہوگئے۔
حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا کہ گندم اور گنے کا ریٹ طے کیا جائے، بلیک مارکیٹنگ ختم کی جائے، جب حق مانگتے ہیں تو کسان کارڈ کی بات کرتے ہیں، یہ قرض کارڈ ہے۔
انہوں نے کہا کہ براہ راست کسان سے گندم، کپاس اور گنا خریدا جائے، یہ فوڈ سیکیورٹی کا مسئلہ ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمان نے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
گندم بحران حل کیا جائے، کاشتکار 900 روپے فی من نقصان میں جارہے ہیں: صدر کسان اتحاد
ویب ڈیسک : پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد کھوکر نے حکومت سے گندم کا 3900 روپے فی من ریٹ دینے کا مطالبہ کردیا۔
ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد کھوکر کاکہناتھا کہ گندم کا مسئلہ صرف کسانوں کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار 900 روپے فی من نقصان میں جا رہے ہیں جبکہ پیداواری لاگت 3304 روپے فی من ہے، بھارت میں کاشتکار کو صرف 2200 روپے فی من کی لاگت آتی ہے۔خالد کھوکر کا کہنا تھا کہ کاشتکارکونقصان ہوا تو اس ملک کی معیشت نہیں چل سکتی، وزیراعلیٰ پنجاب کی مشیر سلمیٰ بٹ کو زمینی حقائق کا علم نہیں اور انہوں نے کسانوں کی تضحیک کی ہے، ہمیں وزیراعلیٰ پنجاب سےامیدتھی کہ گندم کا اچھا ریٹ دیا جائے گا
حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ
صدر کسان اتحاد نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ گندم کا ریٹ 3900 روپے فی من مقرر کیا جائے اور مارکیٹ سے غیر ضروری بندشیں ختم کی جائیں، اگر حکومت نے فوری اقدام نہ اٹھائے تو کسان، خواتین اور بچے اسلام آباد مارچ کریں گے۔
پریس کلب کے سامنے گندم کو جلا کر اور کاشتکاروں نے علامتی طور پر پھندا ڈال کر احتجاج ریکارڈ کروایا۔