Jasarat News:
2025-02-19@06:32:36 GMT

وہیل نے ایک شخص کو کشتی سمیت نگل لیا، حیرت انگیز وڈیو

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

وہیل نے ایک شخص کو کشتی سمیت نگل لیا، حیرت انگیز وڈیو

وہیل مچھلی کھلے سمندر میں ایک شخص کو کشتی سمیت نگل گئی، جس کی حیرت انگیز وڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ واقعہ چلی کے جنوبی پیٹاگونیا کے سمندر میں پیش آیا، جہاں ایک ہمپ بیک وہیل نے ایک شخص کو کشتی سمیت نگل لیا،تاہم چند لمحوں بعد وہیل نے اس شخص کو بغیر کسی نقصان کے چھوڑ دیا۔ اس سے بھی زیادہ حیران کن بات ہے کہ اس واقعے کی وڈیو متاثرہ شخص کے والد نے ریکارڈ کی ہے۔

یہ واقعہ چلی کے جنوبی پیٹاگونیا علاقے میں میگیلان آبنائے کے قریب پیش آیا۔ ایڈریان سیمانکاس اپنے والد کے ساتھ کائیکنگ کر رہے تھے کہ اچانک ایک بڑی وہیل نے ان کی کشتی کو اپنے منہ میں لے لیا۔

وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہیل نے ایڈریان کو چند سیکنڈ کے لیے نگل لیا  لیکن اس کے بعد انہیں بغیر کوئی نقصان پہنچائے چھوڑ دیا۔

ایڈریان نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے سی این این کو بتایا کہ جب وہیل نے انہیں نگلا تو انہیں یقین ہوگیا کہ اب وہ مر جائیں گے، کیوں کہ وہیل نے مجھے کھا لیا ہے۔ یعنی نگل کر پیٹ میں ڈال لیا ہے، تاہم  جلد ہی انہوں نے محسوس کیا کہ ان کی لائف ویسٹ انہیں واپس سطح پر لے آ رہی ہے اور  چند سیکنڈ بعد وہ پانی کی سطح پر آ گئے اور اپنے والد کی طرف تیرنے لگے۔

وڈیو میں ایڈریان کے والد ڈیل کو دیکھا جا سکتا ہے جو دوسری کشتی سے یہ منظر ریکارڈ کر رہے تھے۔ ابتدائی طور پر انہوں نے وہیل کو سمندر کی خوبصورت لہر سمجھا لیکن جب وہیل نے ان کے بیٹے کو نگل لیا تو وہ گھبرا گئے۔ وڈیو میں انہیں اپنے بیٹے کو پرسکون کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا’’پرسکون رہو، پرسکون رہو۔‘‘

ایڈریان نے بتایا کہ جب وہ سطح پر آئے تو انہیں اپنے والد کی فکر ہوئی کہ کہیں ان کے ساتھ بھی کچھ نہ ہو جائے،تاہم دونوں باپ اور بیٹے محفوظ طریقے سے ساحل تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔

اس واقعے کے بعد جب ایڈریان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ دوبارہ کائیکنگ کریں گے، تو انہوں نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے جواب دیا’’بالکل۔‘‘ ان کے والد نے بھی اسی جذبے کا اظہار کیا۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب وہیل نے انسانوں کو نگلنے کی کوشش کی ہے۔ نومبر 2020 میں کیلیفورنیا کے ساحل کے قریب ایک ہمپ بیک وہیل نے دو کائیکرز کو تقریباً نگل لیا تھا۔ دونوں افراد وہیل کو مچھلیاں کھاتے ہوئے دیکھ رہے تھے کہ اچانک وہیل نے ان کی کشتی کو الٹ دیا اور انہیں چند لمحوں کے لیے اپنے منہ میں لے لیا،تاہم وہ بھی بغیر کسی نقصان کے بچ نکلے۔

ماہرین کے مطابق وہیلز عام طور پر انسانوں کو شکار نہیں بناتیں۔ یہ واقعات اکثر اتفاقی ہوتے ہیں، جب وہیلز مچھلیوں کا شکار کر رہی ہوتی ہیں اور انسانوں کو غلطی سے اپنے منہ میں لے لیتی ہیں۔

ایڈریان کے واقعے کی وڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ لوگ اس واقعے کو دیکھ کر حیران ہیں کہ کیسے ایک انسان وہیل کے منہ میں جانے کے بعد بغیر کسی نقصان کے بچ نکلا۔ یہ واقعہ قدرت کے سامنے انسان کی کمزوری کو بھی ظاہر کرتا ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی دکھاتا ہے کہ انسان کس طرح مشکل حالات میں بھی امید اور ہمت نہیں ہارتا اور ان سب سے بڑھ کر کہ مارنے والے سے جان بچانے والا بلاشبہ سب سے زیادہ طاقت ور ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وہیل نے ان انہوں نے نگل لیا جب وہیل شخص کو

پڑھیں:

لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث گینگ کے 2کارندے گرفتار

اسلام آباد(صباح نیوز+آن لائن)ایف آئی اے کوہاٹ زون نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے رواں برس لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت حبیب الرحمن اور نوید احمد کے نام سے ہوئی ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ کشتی حادثے میں کرم سے تعلق رکھنے والے 14متاثرین جاں بحق ہو گئے تھے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم کی ہدایت پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں کی فہرست تیارکرلی گئی ،حساس اداروں کی فہرست میں 160 فعال انسانی اسمگلرز کے نام اور پتے شامل ہیں، رپورٹ کے مطابق فعال انسانی اسمگلرز میں سے 39کا تعلق پنجاب، 34 کا تعلق سندھ ہے، خیبرپختونخوا میں 50،بلوچستان 31 اور اسلام آباد میں 6 اسمگلرز متحرک ہیں،15 اسمگلروں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ائل میں ڈال دیئے گئے،یہ اسمگلرز پاکستان اور دوسرے ممالک سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں،4 اسمگلرز اس وقت پاکستان، 3 لیبیا،ایک انگلینڈ اور ایک یو اے ای میں موجود ہیں،6 انسانی اسمگلرز کی حالیہ لوکیشن کا ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا،تمام اسمگلرز کے بینک اکاؤنٹس منجمد،پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بھی بلاک کردیے۔

متعلقہ مضامین

  • کاجو کے صحت پر حیرت انگیز اثرات
  • معروف گلوکارہ کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل
  • انسانی سمگلنگ کا ہولناک کھیل
  • پاکستان کی وہ قومی ٹیم جس نے کرکٹ کا ایک بھی میچ نہیں ہارا
  • لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث گینگ کے 2کارندے گرفتار
  • وزیر اعلیٰ مریم نواز کے اقدام کی بدولت خواجہ سرا ناچ گانا چھوڑ کر ہنرمندی سیکھنے لگے
  • باجوڑ: ایف آئی اے کی کارروائی، لیبا کشتی حادثے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
  • پاپ گلوکارہ شکیرا کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل
  • لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندے گرفتار
  • مشکل وقت میں خود کو زیادہ خدا کے قریب محسوس کرتی ہوں: یمنیٰ زیدی