سہ ملکی سیریز فائنل: بابر اعظم نے تیز ترین 6 ہزار رنز بنا کر کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز

کراچی (سب نیوز )بابراعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل میں تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے کا ہاشم آملہ کا ریکارڈ برابر کردیا۔بابراعظم کی جانب سے یہ اعزاز 123 اننگز میں مکمل کیا گیا۔بابر نے تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے میں کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

اس فہرست میں پہلے نمبر پر جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ موجود تھے، جنہوں نے صرف 123 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا جبکہ دوسرے نمبر پر ویرات کوہلی ہیں جنہوں نے 136 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔بابر اعظم یہ کارنامہ انجام دینے والے تیز ترین ایشین بیٹر بھی ہیں۔ علاوہ ازیں بابر اعظم 6 ہزار ون ڈے رنز بنانے والے گیارہویں پاکستانی بیٹر ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے 139 میچوں میں یہ سنگ میل عبور کیا ہے، بابر اعظم اگر کل کے میچ میں 6 ہزار رنز مکمل کرلیتے ہیں تو وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے 11 ویں پاکستانی ہوں گے۔ پاکستان کی جانب سے سعید انور نے 162، محمد یوسف نے 168، جاوید میانداد نے 175، انضمام الحق نے 176، محمد حفیظ نے 196، یونس خان اور شعیب ملک نے 205، اعجاز احمد نے 210 اور سلیم ملک نے 212 میچز میں یہ سنگ میل عبور کیا ہے جبکہ اس فہرست میں شاہد آفریدی بھی شامل ہیں جنہوں نے 276 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: تیز ترین 6 ہزار رنز

پڑھیں:

حارث رؤف نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل صحتیابی کی نوید سنادی

فاسٹ بولر حارث رؤف نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل صحتیابی کی نوید سنادی اور کہا کہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں، 2 دن ٹریننگ کی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں حارث روف نے کہا کہ ٹریننگ کے بعد ذاتی طور پر مطمئن ہوں، باقی جو مینجمنٹ کا فیصلہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی کے ساتھ جو بات ہوئی وہ تفریح میں ہوئی،
ویرات کوہلی سے اچھی دوستی ہے، ان سے اسی طرح بات کرتے ہیں، اس بھارتی بیٹر سے کافی زیادہ سیکھنے کو ملتا ہے۔

فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ ہمارے پاس صرف ایک اسپنر نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بابر اعظم کیلئے بہترین چوائس نمبر 3 پر کھیلنا تھی: محمد عامر
  • بابر اعظم کا چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اہم بیان
  • چیمپئنز ٹرافی میں ویرات کی پرفارمنس کیسی ہوگی؟ تجربہ کار کوچ کی بڑی پیش گوئی
  • چیمپئینز ٹرافی؛ فخر زمان، شاہد آفریدی کا کونسا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں؟
  • چیمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف اوپننگ کون کرے گا؟ کپتان محمد رضوان نے بتادیا
  • میری الیکشن نہ لڑنے کی سوچ کے پیچھے بہت عوامل تھے ،خواجہ سعد رفیق
  • بھارتی بورڈ کی پابندی بھی ویرات کوہلی کو نہ روک سکی
  • حارث رؤف نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل صحتیابی کی نوید سنادی
  • پاکستان کے نجی شعبے میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کا پہیہ تیزی سے گھومے گا، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف
  •  ہم تجاوزات کے خلاف نہیں مگر گرمی کی شدت اور بارش سے بچاو کے لیے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، تاجر رہنما