سونے کے نرخ ایک بار پھر نئی بلند ترین سطح پر،موجودہ قیمت کیا ؟ جانیں
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، سونے کی قیمت ایک بار پھر نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔
اثاثوں کو ڈی ویلیوایشن سے محفوظ بنانے کی غرض سے سونے میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کے رجحان سے عالمی سطح پر قیمتی دھاتوں کی مارکیٹ میں غیریقینی صورتحال برقرار ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 20ڈالر کے اضافے سے 2ہزار 933ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار 200روپے کے اضافے سے 3لاکھ 6ہزار 200روپے کی نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1ہزار 886روپے کے اضافے سے 2لاکھ 62ہزار 517روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت 83روپے کے اضافے سے 3ہزار 450روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 71روپے کے اضافے سے 2ہزار 957روپے کی سطح پر آگئی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کے اضافے سے
پڑھیں:
سونے کی قیمت تاریخی سطح پر پہنچ گئی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
پاکستان میں سونے کی قیمت جمعرات کو نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ 24 قیراط سونا فی تولہ ایک ہزار روپے کے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 9 ہزار روپے تک پہنچ گیا جو ملکی تاریخ میں اب تک کا سب بڑا اضافہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر سستا، انٹرنیشنل مارکیٹ میں ریٹس کم ہونے کے باوجود پاکستان میں سونا مہنگا
اسی طرح 24 قیراط سونا فی 10 گرام 857 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 64 ہزار 917 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مشترکہ نرخوں کے مطابق22 قیراط سونے کی قیمت بھی 242,849 روپے فی 10 گرام زیادہ بتائی گئی۔
مزید پڑھیے: سونا: اٹک سے اربوں روپے کے ذخائر مل گئے
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 2953 ڈالر کی بلند ترین سطح پر آ گئی۔
اسٹاک مارکیٹبینچ مارک KSE-100 انڈیکس جمعرات کے تجارتی سیشن میں 113,739.15 پر ختم کیا جو 396.72 پوائنٹس یا 0.35 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
کے ایس ای 100 انڈیکس کا کل حجم 507.75 ملین شیئرز رہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سونا سونے کی تاریخی قیمت سونے کے ریٹ