عالمی سطح پر بھارت کو بطور دہشتگرد ریاست دیکھا جا رہا ہے: صدر آزاد کشمیر
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت اب دفاعی پوزیشن میں آ چکا ہے اور عالمی سطح پر اسے ایک دہشت گرد ریاست کے طور پر شناخت کیا جا رہا ہے۔
بریڈ فورڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں خالصتان تحریک کے رہنماؤں کے قتل نے نریندر مودی کی حکومت کی بربریت کو بے نقاب کر دیا ہے، جس کے باعث بھارت کا سیکولر اور جمہوری چہرہ مسخ ہو کر رہ گیا ہے۔
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ آج یہ بات دنیا کے سامنے آ چکی ہے کہ نظریہ پاکستان صرف ایک وقتی ضرورت نہیں تھا بلکہ یہ ایک حقیقی نظریہ تھا، کیونکہ بھارت میں ہندوتوا نظریہ اسلامی ثقافت اور مسلمانوں کے وجود کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔
صدر آزاد کشمیر نے اوورسیز پاکستانیوں اور کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ بین الاقوامی سطح پر بھارت کی انتہا پسندی کو بے نقاب کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کسی کو ریاست کی عملداری چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، بلاول بھٹو
کسی کو ریاست کی عملداری چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز
میونخ(آئی پی ایس )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کسی کو بھی ریاست کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،چیلنجز ہیں اور ہم چیلنجز سے نمٹ رہے ہیں، ماضی میں بھی ہم دہشتگردی کا مقابلہ کرتے ہوئے کامیاب ہوئے ہیں،سب چاہتے ہیں ادارے مضبوط اور عوام خوشحال ہوں، اجتماعی اقدامات اور اتفاق رائے سے ہی مسائل کا حل ممکن ہے۔
میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر میڈیا کے نمائندے سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات جاری ہیں، پاکستان نے پہلے بھی دہشتگردی کو شکست دی اور اب بھی دہشتگردی کو شکست دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو ریاست کی عملداری چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ فوج، پارلیمنٹ یا عدلیہ ہو یہ سب پاکستان کے ہی ادارے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ سب چاہتے ہیں ادارے مضبوط اور عوام خوشحال ہوں۔ اجتماعی اقدامات اور اتفاق رائے سے ہی مسائل کا حل ممکن ہے۔
اس سے قبل بلاول بھٹو کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ اور دنیا کے لیے نئے نئے چیلنجز سامنے آ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کئی ممالک میں کانفرنسز ہو رہی ہیں۔ اور بانی پی ٹی آئی نے اپنے مفادات حاصل کرنے کے لیے سب کچھ کیا۔ جمہوریت کو بحال کرنے میں نسلیں چلی جاتی ہیں۔ اور بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے جیل میں ہونے یا نہ ہونے کا ملکی ترقی سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔