ملک میں صرف 12 ماہ کے دوران 100 سے زائد اصلاحات نافذ کی گئیں، ریفارمز رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
مشعل پاکستان نے پاکستان ریفارمز رپورٹ 2025ء جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان غیرمعمولی تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے۔
ورلڈ اکنامک فورم کے ’یواکنامک اینڈ سوسائٹیز پلیٹ فارم‘ کے کنٹری پارٹنر مشعل پاکستان نے پاکستان ریفارمز رپورٹ 2025 کا باضابطہ اجرا کر دیا ہے جو مارچ 2024 میں حکومت سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف حکومت کی جانب سے نافذ کی گئی 120 سے زائد کلیدی اصلاحات کو دستاویزی طور پر پیش کرنے والی اپنی نوعیت کی پہلی رپورٹ شمار کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میری ٹائم سیکٹر کا اصلاحاتی منصوبہ، پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری
رپورٹ جنوری 2024 سے جنوری 2025 کے آخر تک کے دورانیے کا جامع تجزیہ فراہم کرتی ہے اور پالیسی و گورننس میں ہونے والی تبدیلیوں کو ڈیٹا پر مبنی تفصیلات کے ساتھ پیش کرتی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان میں حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کو منظم انداز میں دستاویزی شکل دی گئی ہے۔ گزشتہ 11 مہینوں میں، 120 سے زائد اصلاحات مختلف شعبوں میں نافذ کی گئیں، جن میں گورننس، اقتصادی پالیسی، قانونی فریم ورک اور ادارہ جاتی کارکردگی شامل ہیں۔
مشعل پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان غیرمعمولی تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے اور صرف 12 ماہ کے عرصے میں 100 سے زائد اصلاحات نافذ کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیے: ٹیکس بل کے ذریعے اصلاحاتی ایجنڈے کا آغاز کیا جاچکا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
رپورٹ کا مقصد حکومت کی اصلاحاتی پیشرفت کو ایک منظم طریقے سے محفوظ کرنا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اصلاحات رفتار اور وسعت کے لحاظ سے بے مثال ہیں۔
مشعل پاکستان کا کہنا ہے کہ مستقبل میں تحقیق اور تجزیہ کرنے والے افراد کو جامع اور مفصل ریکارڈ فراہم کرنا بھی مقصد ہے۔
مزید پڑھیں: میری ٹائم سیکٹر کا اصلاحاتی منصوبہ، پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری
رپورٹ میں پالیسی سازی کے تیزی سے بدلتے ہوئے منظرنامے میں شفافیت کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ باخبر فیصلہ سازی کے فروغ کے لیے اصلاحات سے متعلق معلومات تک رسائی بھی انتہائی اہم ہے اور ایسا کرکے ہی شراکت داروں کی شمولیت کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔
مشعل پاکستان کی رپورٹ میں کہا گیا کہ شفافیت سے ہی مستقبل کی حکمرانی کے لیے مؤثر حکمتِ عملی وضع کی جاسکے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ریفارمز رپورٹ 2025 حکومت کی اصلاحات شہباز شریف حکومت مشعل پاکستان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان ریفارمز رپورٹ 2025 حکومت کی اصلاحات شہباز شریف حکومت مشعل پاکستان مشعل پاکستان میری ٹائم نافذ کی
پڑھیں:
پاک انگلینڈ فائنل ہوا تو کسی صورت میری ہار نہیں ہوگی، میئر لندن
میئر لندن سر صادق خان نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہوا تو کسی صورت ان کی ہار نہیں ہوگی۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابراعظم فارم میں ہیں امید ہے پاکستان ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔
میئر لندن سر صادق خان کا مزید کہنا تھا کہ پاک انگلینڈ میچز کے نتائج زیادہ اچھے نہیں رہے، وہ ہمیشہ جیتنے والی ٹیم کی حامی رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان اور دبئی میں شروع ہورہی ہے، انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم آج پاکستان پہنچے گی۔