پیر کو تعطیل کا اعلان ، سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
جامشورو : 17 فروری بروز پیر کو تعطیل کا اعلان کردیا گیا. تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق جامشورو کے ڈپٹی کمشنر نے 17 فروری بروز پیر کو عام تعطیل کا باضابطہ اعلان کردیا۔حکام کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور پبلک سیکٹر بند رہیں گے۔حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے باعث تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے .
خیال رہے کہ حضرت عثمان مروندی المعروف لعل شہباز قلندر کا عرس ہر سال اٹھارہ شعبان کو شروع ہو کر اکیس شعبان تک جاری رہتا ہے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: تعطیل کا
پڑھیں:
سندھ حکومت کا آج سے تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا اعلان
کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے آج سے تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہےکہ صوبائی حکومت نے آج سے تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے بعد کوئی چارجڈ پارکنگ جاری رہی تو وہ غیرقانونی ہوگی، اگر کوئی چارجڈ پارکنگ نظر آئے تو صحافی حکومت کو اطلاع دیں۔