Jasarat News:
2025-02-19@07:39:31 GMT

خیبرپختونخوا میں 16 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ 

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

خیبرپختونخوا میں 16 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ 

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں 16 ہزار سے زائد اساتذہ کی بھرتی کا اعلان کیا ہے۔ 

اس حوالے سے محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ یہ بھرتیاں جدید تعلیمی نظام کے فروغ اور طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

محکمہ تعلیم کے پی کے مطابق ان نئی بھرتیوں سے صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع ملیں گے۔ 

محکمہ نے یہ بھی بتایا کہ اسامیوں کی تفصیلات بہت جلد محکمہ کی ویب سائٹ پر شائع کی جائیں گی، جہاں امیدوار اپنی درخواستیں جمع کر سکیں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ہم تعلیم پر سرمایہ کاری کے لیے بالکل تیار نہیں،وائس چانسلر جامعہ کراچی

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرخالد محمودعراقی نے کہاکہ ہم اپنی تدریس وتحقیق کا موازنہ مغرب ودیگر ترقی یافتہ ممالک سے کرنے کی باتیں کرتے ہیں لیکن تعلیم پر ان کی طرح سرمایہ کاری کرنے کو تیارنہیں۔تعلیم وصحت ہماری ترجیحات میں شامل نہیں اور اس میں خرچ ہونے والی رقم کو بوجھ سمجھاجاتاہے جبکہ ترقی یافتہ ممالک تعلیم پر خرچ کو بوجھ نہیں بلکہ سرمایہ کاری سمجھتے ہیںاوروہ آج اس کا پھل کھارہے ہیں۔ترقی یافتہ ممالک میں جدت طرازی اور تخلیقی سوچ پر مبنی تعلیمی نظام کو ڈیزائن کیا گیا کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ان کا اور ان کی آنے والی نسلوں کے مستقبل کا دارومداراسی میں ہے۔ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا کہ آبادی میں تواترکے ساتھ اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کی شرح کے باوجود وفاقی ایچ ای سی کی جانب سے جامعات کی گرانٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیا۔ترقی یافتہ ممالک ماحولیاتی تحفظ اورماحول دوست پالیسیوں کا ادراک رکھتے ہیںاور ان کے پاس وسائل بھی موجود ہیں جبکہ ترقی پذیر ممالک میں معاملات اس کے برعکس نظرآتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں شعبہ کیمیکل انجینئرنگ کے زیر اہتمام ایک روزہ قومی سیمینار بعنوان :’’پائیدار سبزعمل کی صنعتیں‘‘ اور شعبہ ہذا میں لکی سیمنٹ ریسرچ لیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر خالد عراقی نے مزید کہا کہ ہمیں اربنائزیشن اور انڈسٹریلائزیشن کے ساتھ اس کے منفی اثرات سے ماحول کو بچانے کے لئے بھی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ہم تعلیم پر سرمایہ کاری کے لیے بالکل تیار نہیں،وائس چانسلر جامعہ کراچی
  • خیبرپختونخوا حکومت نے کرم کے چار گاؤں خالی کرنے کی ہدایت کردی، حتمی آپریشن کا فیصلہ
  • خیبرپختونخوا حکومت اور بلدیاتی نمائندوں کا وفاق کے خلاف احتجاج اور عدالت جانے کا فیصلہ
  • خیبرپختونخوا؛ 17 سال میں کتنے پولیس اہلکار دہشتگردانہ حملوں میں شہید ہوئے، رپورٹ جاری
  • خیبرپختونخوا؛ اپوزیشن اور حکومتی اراکین کا مخلوط نظام تعلیم کے خاتمے کا مطالبہ
  • کرم روڈ کی سکیورٹی کیلئے خصوصی فورس کا قیام، 407 اہلکار بھرتی کرنے کی منظوری
  • کرم روڈ کی سکیورٹی کیلیے خصوصی فورس کا قیام؛ 407 اہلکار بھرتی کرنے کی منظوری
  • سیہون حادثے پر پنجاب حکومت نے سیاست کرنے کی کوشش کی: شرجیل میمن
  • خیبرپختونخوا کے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی مراعات پنجاب کے برابر کرنے کی تیاری
  • پاکستان میں امن کا قیام، خیبرپختونخوا حکومت کے 2 وفود افغانستان جانے کیلئے تیار